تازہ ترین
امریکا اوراسرائیل کا ایران پر وسط مدتی انتخابات کے بعد مختصرمگر شدید کارروائی کا منصوبہ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) نیویارک ٹائمز کےمطابق امریکا اور اسرائیل ایران پر ایک بار پھر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں،امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف مختصر مگر شدید فوجی کارروائی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
رپورٹ کےمطابق ایران کی توانائی تنصیبات، جوہری مراکز، میزائل اور ڈرون کے ذخائر ممکنہ اہداف میں شامل ہوسکتےہیں،امریکی فوج کے مشرقِ وسطیٰ میں تمام فوجی اثاثے نومبر کے آغاز تک تیار ہونے کا امکان ہے۔
امریکی وزیرِجنگ پیٹ ہیگستھ نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سےملاقات میں نئےحملوں پر بھی بات چیت کی ہے،امریکا اور اسرائیل عراق کی فضائی حدود میں فوجی مشقیں بھی کر رہےہیں تاکہ ممکنہ حملوں کی تیاری کی جا سکے۔
امریکی حکام کےمطابق نئےحملےایران کی معیشت کومزیدنقصان پہنچاسکتے ہیں،تاہم ان حملوں سےمطلوبہ نتائج حاصل ہونے کےبارے میں شکوک بھی موجود ہیں،ایران پر اس سےپہلےہونے والے حملوں کے باعث عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوا تھا۔
حکام کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال نئے حملوں کی حتمی منظوری نہیں دی، اس لیے فوجی کارروائی کا امکان موجود ہونے کے باوجود فیصلہ یقینی نہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

