Connect with us

پاکستان

وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، ترقیاتی پیکیج سمیت اہم اعلانات متوقع

PM-Shehbaz-Sharif

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پہلے دورے پر پشاور پہنچ گئے۔

وزیراعظم گورنر ہاؤس میں امن وامان اور انتظامی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔ وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب، وفاقی وزیرقانون عطاءتارڑ گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کے اراکین بھی گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔

دہشتگردی سے متاثرہ 12اضلاع کی علاقائی نمائندہ وترقیاتی کونسل چیئرمین شوکت اللہ بھی موجود ہیں، علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کےوائس چیئرمین اوراراکین بھی گورنرہاؤس پہنچ گئے۔ چیف سیکرٹری،آئی جی پی،علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے مشیر اور اعلی حکام بھی موجود ہیں۔

وزیر اعظم امن وامان کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزیر اعظم کو دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اور اس میں صوبے کی سیکیورٹی ضروریات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ضم اضلاع اور 4 جنوبی اضلاع کے لئے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے اراکین سے بھی وزیر اعظم کی ملاقات متوقع ہے ۔ وزیر اعظم دورے کے دوران 12 اضلاع کے لئے اپنے وژن کا اعلان بھی کریں گے۔

وزیر اعظم 8 ضم اضلاع اور 4 جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے خاتمے اورپائیدار  امن اور ترقی کے لئے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم اس دورے میں 12 اضلاع کے لئے اپنے وژن کا اعلان بھی کریں۔

ذرائع کے مطابق گورنر وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا میں گندم و آٹے کی کمی ،گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ ،امن وامان، انفراسٹکچر سمیت دیگردرپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PM-Shehbaz-Sharif PM-Shehbaz-Sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، ترقیاتی پیکیج سمیت اہم اعلانات متوقع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم شہباز...

US Congressman US Congressman
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مغربی کنارے میں امریکیوں کی گرفتاری، امریکی رکنِ کانگریس کی اسرائیل پر کڑی تنقید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی رکنِ کانگریس جیمی راسکن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی کسانوں کی زیتون کی فصل...

akram raja akram raja
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے آئندہ 10 روز میں اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا

پشاور(صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ سلمان اکرم راجہ...

lpg lpg
پاکستان2 گھنٹے ago

ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر کتنے کا ہوگیا؟

ایک جانب عوام کو سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے تو دوسری ایل پی جی کی...

Persian Gulf Persian Gulf
تازہ ترین2 گھنٹے ago

خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسدارانِ انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے...

moterway moterway
پاکستان3 گھنٹے ago

شیخوپورہ موٹروے پرایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار شہید، چار زخمی

شیخوپورہ (صداۓ سچ نیوز) شیخوپورہ موٹروے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں دو پولیس...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کے ساتھ بات چیت نہیں کررہے مگر معاملہ کسی نا کسی صورت حل ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ...

crude-oil-price crude-oil-price
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا او ر برینٹ خام تیل 110 ڈالر...

usa-uau usa-uau
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا اوراسرائیل کا ایران پر وسط مدتی انتخابات کے بعد مختصرمگر شدید کارروائی کا منصوبہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) نیویارک ٹائمز کےمطابق امریکا اور اسرائیل ایران پر ایک بار پھر حملوں کی تیاری کر رہے...

drone attack on saudi oil refinery drone attack on saudi oil refinery
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سعودی آئل ریفائنری پر حملے میں فلپائنی و نیپالی شہری ہلاک، پاکستانی و بھارتی زخمی ہوئے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی فضائی دفاع نے آئل ریفائنری کی جانب داغے گئے ڈرون کو مار گرایا۔ سعودی وزارتِ...

Trending