تازہ ترین
مغربی کنارے میں امریکیوں کی گرفتاری، امریکی رکنِ کانگریس کی اسرائیل پر کڑی تنقید
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی رکنِ کانگریس جیمی راسکن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی کسانوں کی زیتون کی فصل کی کٹائی میں مدد کرنے والے درجنوں امریکی شہریوں کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جیمی راسکن نے کہا ہے کہ زیرِ حراست افراد میں ڈیموکریٹک جماعت کے امیدوار بریڈ لینڈر، متان برنر کاڈش اور کم از کم 31 دیگر امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی زیتون کی فصل کی کٹائی میں مدد کرنے والے رضاکاروں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔
جیمی راسکن کا اسرائیلی آبادکاروں سے متعلق کہنا ہے کہ غیر قانونی اسرائیلی آباد کار مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو مسلسل خوف و ہراس کا نشانہ بنا رہے ہیں، اسرائیلی آبادکاروں کو ان اقدامات کے بہت کم نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے یہ مظالم جاری ہیں۔
جیمی راسکن نے اپنے ایکس پیغام میں گزشتہ ہفتے ایک امریکی صحافی کو زخمی کرنے والے حملے کا بھی حوالہ دیا ہے۔
امریکی رکنِ کانگریس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں مغربی کنارے پر جمی ہوئی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

