پاکستان
امریکہ پاکستانی آئی ٹی بر آمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے، سفیر پاکستان
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی شہر شکاگو میں پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سیریز کے آخری ایونٹ کا انعقاد کیا گیا،جس میں امریکی مڈویسٹ سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں، پاکستانی آئی ٹی فرمز، پالیسی سازوں اور کاروباری رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ایونٹ میں ڈیجیٹل معیشت کےشعبےمیں پاک امریکا تجارتی شراکت داری اور کاروباری مواقع کا جائزہ لیاگیا،پاکستانی سفارت خانے،قونصل خانے،پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ اور اوپن گلوبل کے اشتراک سےمنعقدہ ایونٹ کا افتتاح امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نےکیا،اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کو امریکی مارکیٹ سے جوڑنے اوردیرپا،باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں کے قیام پر زور دیا۔
سفیررضوان سعیدشیخ نےکہاکہ امریکاپاکستانی آئی ٹی برآمدات کی سب سےبڑی منڈی ہے،پاک امریکا ٹیک کنیکٹ کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں اور کاوشوں کو امریکی مارکیٹ میں متعارف کرانا ہے، گزشتہ تین برسوں سے سالانہ روڈ شوز کے ذریعے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگرکیا جا رہا ہے اور اس سلسلے کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔
ایونٹ سےالینوائے کےاسٹیٹ نمائندےجسٹن سلاٹر،اسٹیٹ سینیٹر لورامرفی اور الینوائے اکنامک ڈویلپمنٹ کارپوریشن کےنائب صدرڈینیئل بیلفلور نےبھی خطاب کیا،پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کے سی ای اوفیصل جیڈی نے پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت،مسابقتی برتری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کاروباری امکانات کو اجاگر کیا۔
اگنائٹ کےسی ای او بلال عباسی اوراوپن گلوبل کے صدرطارق خان نےبھی پاکستانی اسٹارٹ اپس اور دو طرفہ تعاون کے مواقع پر اظہار خیال کیا۔
ایونٹ میں اسٹریٹیجک سسٹمز انٹرنیشنل،ٹین پرلز،ابیکس،سسٹمزلمیٹڈ، نیکسٹ برج،ایڈو اےآئی،ایکسی لینس ڈیلیورڈ، فولیو تھری اور ٹی ایم سی سمیت پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کیں۔
اس موقع پر پینل مباحثوں اورنیٹ ورکنگ سیشنز کا بھی اہتمام کیا گیا،جن میں پاکستانی کمپنیوں کی امریکی مارکیٹ تک رسائی،سرمایہ کاری،آؤٹ سورسنگ اور کاروباری شراکت داریوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اختتامی خطاب میں قونصل جنرل زمان مہدی نےشرکاء اورشراکت داروں کا شکریہ ادا کرتےہوئے حکومتی اداروں،نجی شعبے اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کےتعاون کو سراہا، ایونٹ میں شریک پاکستانی اورامریکی کاروباری نمائندوں نےمستقبل میں روابط بڑھانےاورتجارتی تعاون کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

