Connect with us

تازہ ترین

امریکی اور اسرائیلی انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران کیخلاف بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، امریکی جریدہ

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق امریکا اور  اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران کے خلاف بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں اور  وہ اس کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ 27 اکتوبر کو اسرائیل کے اندر انتخابات ہونے جارہے ہیں جہاں اسرائیلی ووٹر اپنا آئندہ وزیراعظم منتخب کریں گے جب کہ 3 نومبر کو امریکا میں مڈٹرم الیکشن ہوں گے جس میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر انتخابی مقابلے ہوں گے، اس کے علاوہ 36 امریکی ریاستوں میں گورنرز کے انتخابات بھی ہوں گے۔

ٹرمپ کے اپنے بیانات سے ظاہر ہوتا ہےکہ 3 نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے۔ الیکشن میں ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو کانگریس کے ایک ایوان بلکہ ممکنہ طور پر دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت کھونےکا خطرہ درپیش ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ جنگ کے باعث امریکا میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں، جنہوں نے عوام میں اخراجات زندگی کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق  ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی، لیکن اب اس جنگ کے مزید شدت اختیار کرنےکے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹرمپ پہلے ہی تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑہ اور مزید 10 ہزار میرینز خلیج کی جانب روانہ کر چکے ہیں۔

 دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں واقع ان امریکی فوجی اڈوں پر تعینات عملےکی تعداد مبینہ طور پر کم کر دی گئی ہے جنہیں ایرانی جوابی حملوں میں شدید نقصان پہنچا ہے۔

بروکنگز انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ مشرق وسطیٰ کے ایک ماہرکے مطابق تمام اشارے اس جانب ہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہوگی اور بڑے پیمانے پر فضائی بمباری کی جائےگی۔

انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے مشرق وسطیٰ کے ماہر علی واعظ کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو دونوں ایران کے ساتھ جنگ کو اپنی سیاسی مشکلات سے نکلنےکا راستہ سمجھ سکتے ہیں، لیکن جس جنگ کا مقصد ان کے سیاسی مستقبل کو بچانا ہوسکتا ہے، وہی جنگ بالآخر ان کے سیاسی مستقبل کو تباہ  بھی کرسکتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
برطانیہ اور یورپ11 منٹس ago

سفید کاٹن کے پیچھے: برطانوی سوشل سکیورٹی، خفیہ آمدنی اور پاکستان میں امارت کے جھوٹے تاثر کی داستان

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ برطانیہ کی سرزمین پر لاکھوں پاکستانی ایسے ہیں جنہوں نے اپنے خوابوں کی...

US President US President
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران پر حملہ کل ہی ہو سکتا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوسکتا ہے، یہ...

rizwan-saeed-sheikh rizwan-saeed-sheikh
پاکستان1 گھنٹہ ago

امریکہ پاکستانی آئی ٹی بر آمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے، سفیر پاکستان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی شہر شکاگو میں پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سیریز کے آخری ایونٹ کا انعقاد کیا...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی اور اسرائیلی انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران کیخلاف بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، امریکی جریدہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق امریکا اور  اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران کے خلاف...

Security forces Security forces
پاکستان1 گھنٹہ ago

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت قلعہ سیف اللّٰہ میں انٹیلی جنس...

Two LPG Ships Two LPG Ships
پاکستان2 گھنٹے ago

ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) عمان سے مائع پیٹرولیم گیس(  ایل پی جی  ) لے کر آنے والے 2 بحری جہاز...

barack-obama barack-obama
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا میں بڑھتے اخراجات کے ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے ہیں، سابق صدر براک اوباما

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) سابق امریکی صدر براک اوباما نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی معاشی پالیسیوں اور ایران سے...

Nuts Nuts
تازہ ترین15 گھنٹے ago

روزانہ مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 20 فیصد کم ہو سکتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ روزانہ مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ...

farooq farooq
پاکستان15 گھنٹے ago

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کا تحفظ کرتا ہے، فاروق عبداللہ

بارہمولا (صداے سچ نیوز) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے...

Shehbaz-sharif Shehbaz-sharif
پاکستان16 گھنٹے ago

وزیراعظم کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑے عوامی ریلیف کے اعلان کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے عوام کو بڑی امید دلاتے ہوئے کہا ہے...

Trending