پاکستان
’ 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے‘، وزیراعظم نےکے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے
پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کی خیبرپختونخوا (کے پی) میں 13سالہ کارکردگی پر سوال اٹھا دیے۔
مسلم لیگ ن پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومتیں بتائیں کہ این ایف سی ایوارڈ کے 800 ارب روپے سے کتنے سیف سٹی منصوبے قائم کیے گئے؟، محکمہ انسداددہشت گردی کو کتنا مضبوط بنایا ؟ وعدے کے مطابق کتنے اسپتال، یونیورسٹیاں اور ڈیمز بنائے ؟
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے، زہر بہت اگلا ، لانگ مارچ اور دھرنے کیے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بروقت فیصلہ نہ کیا جاتا تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا ، عوام، ملک، معیشت اور معاشرہ بچانے کے لیے فیصلہ کرنا ضروری تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

