پاکستان
کراچی میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو جاں بحق
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن جاوید ابڑو جاں بحق اور اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ مقتول کے بھائی کو بھی کچھ عرصہ قبل قتل کیا گیا تھا۔
سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن جاوید ابڑو اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ نامعلوم ملزم پیدل چلتے ہوئے آیا، اندھا دھند گولیاں چلائیں اور باآسانی فرار بھی ہوگیا۔ واقعے میں جاوید ابڑو کی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کو سات گولیاں لگیں، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے، اہل خانہ کے مطابق مقتول کے بھائی محمد خان ابڑو کو بھی کچھ عرصہ قبل ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی پولیس چیف آزاد خان جناح اسپتال پہنچے، کہا ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

