Connect with us

پاکستان

طلبہ میڈیاخواندگی وڈیجیٹل تصدیق مہارتوں سے آراستہ ہوکرجھوٹے بیانیہ کا پھیلاو روک سکتے ہیں، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس

PID Seminar on Digital Extremism

لاہور (صدائے سچ نیوز) ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس نے کہا ہے کہ طلبہ خود کو میڈیاخواندگی، تنقیدی سوچ وڈیجیٹل تصدیق کی مہارتوں سے آراستہ کر کے جھوٹے بیانیے کے پھیلائو کو روک اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ سچائی پروپیگنڈے پر غالب ہو،لہذایونیورسٹیوں و کالجوں کو اپنے سیکھنے کے ماحول میں ڈیجیٹل بیداری اور اخلاقی ابلاغ کو مربوط کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوپی آئی ڈی لاہور کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا ڈویلپمنٹ کمیونکیشن پنجاب یونیورسٹی لاہور میں "ڈیجیٹل انتہا پسندی کے دور میں امن کی سفارت کاری” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں شعبہ کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،سیمینار سے شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر عائشہ اشفاق،سینئر صحافی محمد دلاور چوہدری نے بھی خطاب کیا،سوال و جواب کا سیشن بھی سیمینار کا حصہ تھا جس میں طلبہ نے موضوع کے متعلق سوالات کئے۔

ڈی جی پی آئی ڈی نے کہا کہ "ڈیجیٹل انتہا پسندی کے دور میں امن ڈپلومیسی” کے موضوع پر اس اہم سیشن میں آپ سب کا استقبال کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج ایک نئی قسم کی کشمکش کا سامنا ہے جس کا آغاز میدان جنگ سے نہیں،ڈیجیٹل دائرے میں ہوتا ہے، جہاں بیانیے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور سچائیوں کو مسخ کیا جاتا ہے،اسی طرح تصورات کو پہلی گولی چلنے سے بہت پہلے ہتھیار بنا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے اور پاک بھارت کے درمیان مئی کے تنازعہ کے چند منٹوں کے اندرانڈیا نے ڈیجیٹل پروپیگنڈے کی ایک مربوط مہم چلائی۔

انہوں نے کہا کہ جب غلط معلومات وجعلی ویڈیوزحقائق سے زیادہ تیزی سے پھیلتی اور گمنام اکائونٹس عوامی جذبات کو زیادہ متاثر کرتے ہیں تو ان حالات میں میڈیا خواندگی پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو شامل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی آواز اور پاکستان کی سچائی کو عالمی سطح پر فوری و قابل اعتبار طور پر سنا جائے۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد دلاور چوہدری نے کہا کہ جو غلطی ہماری ہے ،اسے ہمیں تسلیم کرنے کی ضرورت ہے،سوشل میڈیا پر جو بھی مواد ہیں ،انہیں آگے پھیلانے کے ہم ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی یہی ہے کہ اپنے خیالات،سوچ اور نظریے کو دوسروں پر زبردستی مسلط کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے لازمی ہے کہ ہر چیزکی تصدیق کی جائے،اپنا مطالعہ وسیع کریں اور بغیر تصدیق مواد کو آگے نہ پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تعلیمی ادارے خصوصاً میڈیا سے وابستہ شعبے اس آگاہی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آجکل مستند ذرائع سے انفارمیشن کم حاصل کی جاتی ہیں اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 66.9ملین افراد ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں،دوسرے نمبر پر 55.9ملین افراد یوٹیوب استعمال کرتے ہیں ،اسی طرح 49.4ملین افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن آجکل کے دور میں جنگی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہتھیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر مباحثہ کی ضرورت ہے کہ اس کا کس طرح مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ نوجوانوں کے پاس موبائل تو ہے لیکن ڈیجیٹل لٹریسی نہیں اور اس کی اشد ضرورت ہے۔سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

silver silver
پاکستان57 منٹس ago

سونا دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، چاندی بھی مہنگی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی بڑھ گئی اور منگل کو دو ماہ سے زائد کی...

Fowzi-Mansouri Fowzi-Mansouri
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مشرقی لیبیا میں بم دھماکا، ملٹری انٹیلی جنس چیف جاں بحق

بن غازی (صداۓ سچ نیوز) مشرقی لیبیا کے علاقے بن غازی میں بم دھماکے میں ملٹری انٹیلی جنس چیف فوزی...

Rickshaw Rickshaw
پاکستان1 گھنٹہ ago

مظفرگڑھ، باراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، 9 بچے لاپتا

کوٹ ادو (صداۓ سچ نیوز) مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشا نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید...

columbia-earthquake columbia-earthquake
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

کولمبیا میں ہولناک زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی

کولمبیا میں گزشتہ روز آنے والے 7 اعشاریہ 4 شدت کے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی،جس کے باعث ہلاکتوں کی...

Trump Gianni Infantino Trump Gianni Infantino
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

’جیانی انفینٹینو کو ہٹانا بڑی غلطی ہو گی‘، ٹرمپ کی فیفا کو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انفینٹینو کو...

Goods Transporters Goods Transporters
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت سے مذاکرات ناکام، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

کراچی (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے...

president-asif-ali-zardari president-asif-ali-zardari
پاکستان2 گھنٹے ago

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور  بعض...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جب امریکا سفارتکاری سے معاملات آگے بڑھانے میں ناکام ہوتا ہے پابندیوں کا سہارا لیتا ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی...

Ishaq Dar, Iranian FM Ishaq Dar, Iranian FM
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو، مکہ دفاعی معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (صداے سچ نیوز) ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب...

Trending