پاکستان
ملک کے دریاؤں، بیراجوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال جاری
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک کے دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج، اہم بیراجوں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح اور ذخیرہ ہونے والے پانی کی تازہ صورتحال جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 8 ہزار 200 کیوسک رہے، جبکہ خیرآباد پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 27 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک رہا، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ ایک ہزار 700 کیوسک رہا۔ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 13 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 54 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 65 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 100 کیوسک، گڈو بیراج پر آمد 45 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 700 کیوسک رہا۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 36 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک رہی جبکہ اخراج صفر رہا۔ تریموں بیراج پر پانی کی آمد 14 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 300 کیوسک جبکہ پنجند بیراج پر آمد 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کی صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1488.93 فٹ ہے، جبکہ کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ اور زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح 1550 فٹ مقرر ہے۔ تربیلا میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.456 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1186.90 فٹ ہے، جبکہ کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ اور زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح 1242 فٹ ہے۔ منگلا میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.462 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ بیراج کے آبی ذخیرے میں پانی کی موجودہ سطح 647.80 فٹ ہے، جبکہ کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ اور زیادہ سے زیادہ سطح 649 فٹ مقرر ہے۔ یہاں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.249 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم کے پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار گزشتہ 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ پر مبنی ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر پانی کے بہاؤ کی پیمائش صبح 6 بجے کی گئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

