پاکستان
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جنیوا میں آئی پی یو انسانی حقوق کانفرنس میں شرکت، عملی اقدامات پر زور
جنیوا (صداۓ سچ نیوز) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے جنیوا میں منعقدہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کی عالمی پارلیمانی کانفرنس برائے انسانی حقوق میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ محض وعدوں سے نہیں بلکہ مؤثر عملی اقدامات سے ممکن ہے۔
12 اور 13 نومبر 2026 کو منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس کا موضوع ’’بحرانوں اور تبدیلیوں کے دور میں انسانی حقوق کا تحفظ، پارلیمان کی ذمہ داری‘‘ تھا، جس میں مختلف ممالک کے ارکان پارلیمان، اقوام متحدہ کے نمائندوں، قومی انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب اور مباحثوں میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بنیادی آزادیوں کے تحفظ، انسانی وقار کے فروغ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے وعدوں کو مؤثر قومی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے پارلیمان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے جامع قانون سازی، قوانین پر مؤثر عملدرآمد، ادارہ جاتی جوابدہی اور انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔ اس موقع پر خواتین، بچوں، اقلیتوں، تارکین وطن اور خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی۔
کانفرنس میں پاکستان کے پارلیمانی نقطۂ نظر کو پیش کرتے ہوئے بنیادی حقوق کے آئینی تحفظ، قانون سازی کے جائزے، پارلیمانی نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا گیا تاکہ قوانین اور ان پر عملدرآمد کے درمیان موجود خلا کو ختم کیا جا سکے۔
اجلاس میں آزادی اظہار کے تحفظ، جمہوری اداروں کے استحکام اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی انسانی وقار اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کو متاثر نہیں کرنی چاہیے۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی کانفرنس میں شرکت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی پارلیمانی مکالمے اور تعاون میں پاکستان کے فعال کردار کی عکاس ہے۔ کانفرنس میں شرکا نے انسانی حقوق سے متعلق آئینی اور بین الاقوامی وعدوں کو شہریوں کے لیے حقیقی اور مؤثر تحفظ میں تبدیل کرنے کے لیے تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

