تازہ ترین
نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کا دباؤ، موساد کے سربراہ امریکا پہنچ گئے، ایگزیوس
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے ڈائریکٹر ایران جنگ کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والے موساد کے سربراہ رومن گوفمین کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ایگزیوس نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ رومن گوفمین امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف سے ملاقات کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے لیے میامی بھی جائیں گے تاہم موساد، سی آئی اے اور وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ اب تک جنگ دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے نیتن یاہو کا دباؤ مسترد کرتے آئے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے 5 نومبر کو ہونے والے ایک ٹیلیفونک رابطے میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال کیا تھا تاہم دوبارہ جنگ شروع کرنے کے بجائے امریکی صدر نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی اور اقتصادی دباؤ جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے بعد نیتن یاہو پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں اور ان کے سیاسی حریف گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت بنانے کا مینڈیٹ مل گیا ہے تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سیاسی کشمکش کے دوران اسرائیلی اپوزیشن کے رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ نیتن یاہو، آئزنکوٹ کی کوششوں کو ناکام بنانے اور اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر ایران پر حملہ کرنے یا ایران کو اسرائیل پر حملے کے لیے اکسانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
گزشتہ روز نیتن یاہو نے آئزنکوٹ سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی اور انہیں ایران کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی تاہم آئزنکوٹ کے ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ آئزنکوٹ کے خیال میں موجودہ صورتحال ایران کے خلاف کسی فوری فوجی کارروائی کا تقاضا نہیں کرتی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

