پاکستان
سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
پشاور (صداۓ سچ نیوز) محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کی جانب سے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں تمام زیرحراست منتخب نمائندوں کی فوری رہائی اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں کو حراست میں رکھنا عوامی مینڈیٹ کو غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہے جبکہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر منتخب نمائندوں کو نشانہ بنانا آئین کے آرٹیکلز 4، 14، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ زیرحراست ارکان اسمبلی کے مقام حراست اور انہیں حراست میں رکھنے کی قانونی حیثیت سے متعلق تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔
درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکلز 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل غیر معمولی اختیارات بھی بنیادی حقوق سے بالاتر نہیں جبکہ گورنر راج کے نفاذ سے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں ہوجاتے، حکومتی اقدامات وفاقی آئینی عدالت کے عدالتی جائزے کے تابع ہیں۔
آئینی درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی تھی، ریاستی مشینری کو سیاسی اختلاف دبانے اور منتخب نمائندوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

