تازہ ترین
مائیگرین اور عام سر درد میں کیا فرق ہے؟ ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیے؟
طبی ماہرین کے مطابق سر درد اور مائیگرین دونوں ایک جیسی کیفیت نہیں ہیں۔ عام سر درد ایک علامت ہے، جبکہ مائیگرین اعصابی نظام سے متعلق ایک طبی کیفیت ہے، جس میں بار بار سر درد کے دورے پڑ سکتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق درد کی نوعیت، دورانیے اور اس کے ساتھ ظاہر ہونے والی علامات کو سمجھنے سے عام سر درد اور مائیگرین میں فرق کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
عام طور پر تناؤ کی وجہ سے ہونے والا سر درد پورے سر میں دباؤ، کھنچاؤ یا ہلکے درد کی صورت میں محسوس ہو سکتا ہے اور سر کے دونوں جانب بھی ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹرز مطابق مائیگرین میں درد عموماً دھڑکن کی طرح محسوس ہوتا ہے اور اکثر سر کے ایک جانب ہوتا ہے، تاہم بعض افراد کے سر کے دونوں جانب بھی درد ہو سکتا ہے۔ سر کے ایک جانب درد ہونا مائیگرین کی علامت ہو سکتا ہے، لیکن صرف اس بنیاد پر مائیگرین کی تشخیص نہیں کی جا سکتی۔
درد کی نوعیت کیا ہوتی ہے؟
تناؤ کی وجہ سے ہونے والے سر درد میں ایسا محسوس ہو سکتا ہے جیسے سر کے گرد دباؤ پڑ رہا ہو یا کوئی چیز سر کو جکڑ رہی ہو۔
اس کے برعکس، مائیگرین کا درد درمیانے درجے سے شدید ہو سکتا ہے اور چلنے یا سیڑھیاں چڑھنے جیسی معمول کی جسمانی سرگرمیوں سے بھی بڑھ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیگرین صرف سر درد تک محدود نہیں، اس میں متلی اور قے بھی ہو سکتی ہے، جبکہ تیز روشنی اور بلند آواز برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ سر درد کے دوران اندھیرے اور خاموش کمرے میں لیٹنے کی خواہش مائیگرین کی جانب اشارہ کرسکتی ہے۔
سر درد اور مائیگرین کتنی دیر تک رہتے ہیں؟
تناؤ کی وجہ سے ہونے والا عام سر درد عموماً 30 منٹ سے کئی گھنٹوں تک رہ سکتا ہے۔
اس کے برعکس، مائیگرین کا دورہ زیادہ دیر تک جاری رہ سکتا ہے، علاج نہ ہونے کی صورت میں مائیگرین کا 1 دورہ 4 سے 72 گھنٹے تک برقرار رہ سکتا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق مائیگرین کے دوران درد کی شدت میں اتار چڑھاؤ بھی آ سکتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ پورے دورانیے میں درد ایک جیسا رہے۔
مائیگرین کے بعض مریضوں کو سر درد سے پہلے یا اس کے دوران مخصوص اعصابی علامات محسوس ہوتی ہیں، جنہیں اورا کہا جاتا ہے۔
ان علامات میں آنکھوں کے سامنے چمکتی روشنیاں دکھائی دینا، ٹیڑھی میڑھی لکیریں یا نظر کے بعض حصوں میں اندھیرا محسوس ہونا، ہاتھوں یا جسم کے کسی حصے میں سنسناہٹ یا بے حسی ہونا اور بولنے میں دشواری پیش آنا شامل ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق مطابق ہر مائیگرین کے مریض کو اورا کی علامات محسوس نہیں ہوتیں، اس لیے ان علامات کی عدم موجودگی مائیگرین کو خارج نہیں کرتی۔
نظر میں تبدیلی یا دیگر اعصابی علامات کو خودباخود مائیگرین قرار نہیں دینا چاہیے، ان کی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ ضروری ہو سکتا ہے۔
اگر سر درد بار بار ہو، شدید ہو، معمول کے سر درد سے اچانک مختلف محسوس ہو یا روزمرہ زندگی متاثر کرنے لگے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ ہر بار درد کش ادویات استعمال کرنے کے بجائے سر درد کی اصل وجہ معلوم کرنا اہم ہے۔
اگر اچانک زندگی کا شدید ترین سر درد شروع ہو، یا سر درد کے ساتھ جسم کے ایک جانب کمزوری، بولنے میں اچانک دشواری، بے ہوشی یا نئی اعصابی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی امداد حاصل کریں، ایسی علامات کو مائیگرین سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

