پاکستان
لاہور، مرغی کے گوشت، سبزیوں، ایل پی جی قیمتوں پر قابو نہ پایا جاسکا
لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں مرغی کے گوشت، سبزیوں اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ پریشان حال شہری کہتے ہیں کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، گزارہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
لاہور میں مرغی کے گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں جاری اضافہ نہ رک سکا، مرغی کا گوشت 577، صافی گوشت 610 جبکہ بغیر ہڈی کا گوشت 830 روپے کلو ہوگیا۔
سبزیوں میں ٹماٹر کی قیمت 240 روپے کلو تک جا پہنچی۔ مٹر 200، کریلا 200، پیاز 180 جبکہ آلو ، شلجم اور گاجر 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔
شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، دکاندار سرکاری قیمت 294 روپے کلو کے بجائے من مانی قیمتیں مانگ رہے ہیں۔
ایک طرف گھریلو صارفین پریشان ہیں تو دوسری طرف رکشہ ڈرائیور بڑھتی ہوئی مہنگی گیس کا رونا رو رہے ہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نرخ کنٹرول کرنے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کے دعوی چھوڑے ،عملا قیمتیں مستحکم کریں تاکہ غریب عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

