تازہ ترین
غزہ میں تباہ کن سیلاب، یورپی یونین کا اسرائیل سے امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ
یورپی یونین (سداۓ سچ نیوز) یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ فلسطینیوں تک انسانی امداد کی فوری اور بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائے، امدادی تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت دے اور غزہ کی تمام سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی مسلسل اور بڑے پیمانے پر فراہمی کے ساتھ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ضروری سامان اور سہولیات کی ترسیل بھی یقینی بنائے۔
یورپی یونین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو امدادی اداروں کے لیے فوری اور غیر مشروط رسائی فراہم کرنی چاہیے تاکہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات، عارضی رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات پہنچائی جاسکیں۔
غزہ کے مختلف علاقوں میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کے خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ متعدد عارضی پناہ گاہوں میں پانی داخل ہونے سے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بارشوں اور سیلاب کے باعث بے گھر خاندانوں کے پاس موجود محدود سامان بھی متاثر ہوا ہے۔ کئی مقامات پر نکاسی آب کا ناقص نظام، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچہ اور پینے کے صاف پانی کی قلت بیماریوں کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھا رہی ہے۔
ادھر اسرائیلی ادارے کوآرڈینیٹر آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز ان دی ٹیریٹریز نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ شدید بارشوں سے قبل غزہ میں صفائی ستھرائی اور صحت کے حالات بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے اقدامات تیز کیے گئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ غزہ میں ضروری امدادی سامان کی مناسب مقدار داخل نہیں ہونے دے رہا۔ ایسے الزامات حماس کی ذمہ داری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

