Connect with us

تازہ ترین

امریکا میں فضائی بحران آج بھی برقرار، 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار

US Flight Crisis

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ڈیلاس، ہیوسٹن، شکاگو، اٹلانٹا اور نیویارک سمیت بڑے ائیرپورٹس پر ہزاروں مسافر اپنی منزلوں تک پہنچنے کے منتظر رہے۔

فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا آنے والی اور یہاں سے روانہ ہونے والی 6 ہزار 228 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ 7 ہزار 542 تاخیر کا شکار رہیں، یہ تعداد فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ برائن بیڈفورڈ کی صبح کی پیش گوئی سے بھی زیادہ ہے، انہوں نے آج کی 41 ہزار طے شدہ پروازوں میں سے 4 سے 5 ہزار کی منسوخی کا اندازہ لگایا تھا۔ دنیا بھر میں آج 6 ہزار 843 پروازیں منسوخ اور 19 ہزار 927 تاخیر کا شکار ہوئیں، جن میں بڑی تعداد امریکی پروازوں سے منسلک ہے۔

بڑی فضائی کمپنیوں میں جیٹ بلیو سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جس کی تقریباً 45 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ امریکن ائیرلائنز، یونائیٹڈ ائیرلائنز اور ڈیلٹا ائیرلائنز نے اپنے شیڈول کی تقریباً ایک چوتھائی پروازیں منسوخ کیں۔ ائیرلائنز نے متاثرہ مسافروں کو بغیر اضافی فیس کے دوسری تاریخوں پر سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ائیرپورٹس میں شکاگو کا اوہیئر سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں دوپہر 2 بجے تک 559 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں، جبکہ شکاگو مڈوے پر 68 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن ائیرپورٹ پر، جو ڈیلٹا کا بڑا مرکز ہے، دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک 479 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ٹیکساس میں ڈیلاس فورٹ ورتھ ائیرپورٹ پر صبح 9 بجے تک تقریباً 300 پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں، کئی مسافروں نے رات ائیرپورٹ پر گزاری، اور سب سے زیادہ مشکلات ان مسافروں کو پیش آئیں جنہیں ڈیلاس سے آگے کی پروازیں لینی تھیں۔ 

ہیوسٹن کے جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ائیرپورٹ پر شام تک 310 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ ہابی ائیرپورٹ پر بھی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ جاری رہا۔

امریکی محکمۂ ٹرانسپورٹ کے مطابق فضائی حدود کھلی ہیں اور روانگیاں محفوظ طریقے سے جاری ہیں، تاہم مسافروں کو مزید منسوخیوں اور تاخیر کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ائیرلائنز کو جہاز اور عملہ دوبارہ مقررہ ائیرپورٹس تک پہنچانے اور مسافروں کی دوبارہ بکنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ اتوار کی رات تک ایئرلائنز اپنا مکمل شیڈول بحال کر لیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PML-N MPA Naeem Ejaz PML-N MPA Naeem Ejaz
پاکستان1 گھنٹہ ago

زمین پر مبینہ قبضہ: ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر سمیت تین ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید نے شہری کی تین کنال اراضی پر...

asad abbas asad abbas
پاکستان2 گھنٹے ago

کلر کہار، رنسیال میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

کلر کہار (صدائے سچ نیوز) تھانہ ونہار کے علاقے رنسیال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں...

Tariq Fazal Tariq Fazal
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں...

petrol price petrol price
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔ اوگرا نے 17 نومبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات...

lahore petrol pump lahore petrol pump
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول پمپ مالکان کا قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا مطالبہ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط دیا جس میں پیٹرول کی قیمتوں...

Rabia-Ahsan-shot-dead Rabia-Ahsan-shot-dead
پاکستان3 گھنٹے ago

تفتیش میں ثابت ہوچکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) راولپنڈی میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس سے متعلق  بات کرتے ہوئے سی پی...

PMDC PMDC
پاکستان3 گھنٹے ago

پی ایم ڈی سی کی ڈاکٹرز کو 8 فروری 2027ء تک رجسٹریشن، پریکٹس لائسنس تجدید کروانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام ڈاکٹرز کو رجسٹریشن اور...

Brutal Father Brutal Father
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جھگڑے میں ماں کو بچانے کی کوشش پر سفاک باپ نے اپنے 16 سالہ بیٹے کی جان لے لی

ناٹک (صداۓ سچ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے ایک دل خراش واقعے میں سفاک والد نے اپنے...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، اہم پل اور آئل ریفائنریاں نشانہ بنیں

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع  کے مطابق یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون...

oic oic
پاکستان4 گھنٹے ago

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز)  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد نے آج اسلام آباد میں...

Trending