تازہ ترین
اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے رفح بریگیڈ کمانڈر شہید
غزہ (صداۓ سچ نیوز) القسام بریگیڈز نے سمیر ابو یونس کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جو اسرائیلی حماس کے رفح بریگیڈ کمانڈر تھے۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر ابو یونس شہید ہوگئے۔ حماس نے اتوار کو ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن بھی تھے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز، الجزیرہ اور انادولو کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتہ، 14 نومبر 2026ء کو جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں ڈرون حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور داخلی سکیورٹی ادارے شن بیٹ نے مشترکہ بیان میں حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی، تاہم اس وقت اس کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔
القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں مقتول کمانڈر کی شناخت سمیر محمود ابو یونس کے نام سے کی ہے، جن کی عمر 53 برس تھی۔
حماس کے مطابق ابو یونس نے 1991ء میں تنظیم کے عسکری ونگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور رفح میں مختلف اہم آپریشنل ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد بریگیڈ کے کمانڈر مقرر ہوئے تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

