پاکستان
ممتاز صحافی حامد میر دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) یہ اعزاز ان کی دہائیوں پر محیط صحافتی خدمات، پریس کی آزادی کے لیے ان کی بےباک جدوجہد اور انسانی حقوق کےلیے غیر متزلزل مؤقف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
حامد میر نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز 1987ء میں ’روزنامہ جنگ‘ سے کیا، اور 2002ء سے جیو نیوز سے وابستہ ہیں، جہاں وہ آج بھی ملک کے مقبول ترین حالات حاضرہ کے ٹاک شو ’کیپٹل ٹاک‘ کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
حامد میر دنیا کے ان چند گنے چنے صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے 11 ستمبر کے واقعات (9/11) کے بعد اسامہ بن لادن کا تاریخی انٹرویو کیا۔
اپنے کیریئر کے دوران انہیں بےباک رپورٹنگ کی پاداش میں متعدد بار ٹی وی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان پر 2 مرتبہ جان لیوا حملے بھی ہوچکے ہیں۔
دھمکیوں اور چیلنجز کے باوجود حامد میر قومی اور بین الاقوامی سطح پر صحافت کی ایک بااثر آواز بنے ہوئے ہیں، ان کے کام پر انہیں کئی باوقار اعزازات سے نوازا جا چکا ہے، جن میں ’ہلالِ امتیاز‘ اور ’سارک لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ بھی شامل ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

