پاکستان
کراچی، گلشن اقبال میں گزشتہ روز فائرنگ سے تاجر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
کراچی (صداۓ سچ نیوز) گلشن اقبال یاسین آباد میں گزشتہ روز فائرنگ سے کپڑے کے تاجر کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانا گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال یاسین آباد کے قریب ہونے والے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی سفیان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی کے مطابق مقتول فرقان کاروبار کے سلسلے میں حیدر آباد سے کراچی آیا تھا، بھائی کے ساتھ گاڑی میں دوست آصف اور وقار بھی سوار تھے، مقتول سامان لینے کیلئے گاڑی سے اترا تھا اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
کار میں سوار دوست فرقان کو قریبی اسپتال لیکر گئے تاہم اسپتال منتقلی کے دوران فرقان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول فرقان سے ملزمان نے کوئی سامان نہیں چھینا، بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

