تازہ ترین
دوسروں کو این آراوکا طعنہ دینےوالےآج خود این آراومانگ رہےہیں،طارق فضل چوہدری کا عمران خان کے خط پر ردعمل
اسلام آباد (صداے سچ نیوز) اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا عدلیہ کو خط حقائق کےمنافی اور جھوٹ ہے،دوسروں کو این آراو کا طعنہ دینے والے آج خود این آر او مانگ رہے ہیں، طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کا شور جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی کو جوسہولتیں حاصل ہیں وہ ملک میں کسی بھی قیدی کوحاصل نہیں۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا باقائدگی سے ماہر ڈاکٹر چیک اپ کرتے ہیں، 8 مرتبہ ان کو جیل سے باہر ماہر ڈاکٹروں کو دکھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے لیے بیرون ملک سے بھی ڈاکٹر بلا کر چیک اپ کرایا گیا۔خط میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی سمیت تمام الزامات بے بنیاد ہیں، 22 گھنٹےکی قید تنہائی،کتابیں اور ٹی وی نہ ہونےکی الزامات بھی بے بنیاد ہیں، جو خوراک انہیں پسند ہوتی ہے انہیں وہی دی جاتی ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق کسی طور پر غافل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی انتقام کے نتیجے میں جیل میں نہیں، بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈکرپشن کیس میں سزا کی وجہ سے جیل میں ہیں، یہ رقم پاکستان کےقومی خزانے میں آنی تھی جو کسی اور اکاؤنٹ میں بھیجی گئی، اس کے بدلے میں 450 کنال زمین تحفے میں ملی، یہ کرپشن کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

