Connect with us

پاکستان

این سی سی آئی اے لاہور کی کارروائیاں، سائبر فراڈ میں ملوث 130 ملزمان گرفتار

nccia

لاہور(صداے سچ نیوز) ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 276 ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد، مختلف مقدمات میں متاثرین کو 3 کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 122 روپے واپس دلوائے گئے۔

چینی اور نائجیرین باشندوں سے منسلک آن لائن سرمایہ کاری فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایچ اے فیز 8 میں پرائم لنک پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے ایک چینی شہری فین لو اور تین خواتین سمیت 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 40 کمپیوٹرز، 34 موبائل فون اور آئی پیڈ برآمد کیے گئے۔

ڈی ایچ اے فیز 6 میں دو مقامات پر کارروائیاں کی گئیں جس میں تین چینی باشندوں اور پانچ خواتین سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 23 کمپیوٹرز اور 30 موبائل فون تحویل میں لے لیے گئے۔

جعلی فیس بک اکاؤنٹس پر خواتین کی تصاویر اور فرضی ناموں سے غیر ملکی شہریوں کو جھانسہ دے کر واٹس ایپ گروپس کے ذریعے لوٹا جاتا تھا۔

غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف پانچ کارروائیوں میں 62 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 100 لیپ ٹاپ، 14 کمپیوٹرز، 73 موبائل فونز اور دو سرورز سمیت 189 ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔

جعلی کال سینٹرز میں کام کرنے والے ملزمان ٹیلی کام نمائندے بن کر امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں سے فراڈ اور چوری شدہ کارڈز کے ذریعے کارڈنگ میں ملوث تھے۔

شہریوں کا خفیہ ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں نجی بینک کے آپریشنل منیجر ارسلان احمد کو بھی  گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے نادرا ویری سس سے 842 غیر مجاز تصدیقیں کیں۔ بینک منیجر فی تصدیق 130 سے 150 روپے ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کرکے شہریوں کی شناختی معلومات واٹس ایپ پر فروخت کرتا تھا۔

بچوں کے جنسی استحصال کا مواد پھیلانے اور بلیک میلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز مہم چلانے والے 2 ملزمان بھی پکڑے گئے۔ این سی سی آئی اے گوجرانوالہ نے خاتون کو بلیک میل اور قابل اعتراض ڈیٹا شیئر کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق انتظامی سطح پر گوجرانوالہ کو این سی سی آئی اے لاہور زون میں شامل کرکے سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کے سپرد کردی گئی ہے۔ برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات کا فرانزک تجزیہ جاری ہے، ملکی و غیر ملکی سرپرستوں اور مالی لین دین تک تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی اى اے عاطف امیر نے کہا کہ چائلڈ پورنو گرافی کے متعدد ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، این سی سی آئی اے نے ایک ہفتے میں کئی کارروائیاں کیں، پنجاب میں کوئی غیر قانونی کال سینٹر نہیں چلنے دیں گے، شکایات پر اپنے ہی پانچ ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا، غیر قانونی کال سینتر گھروں میں شفٹ ہوگئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PML-N MPA Naeem Ejaz PML-N MPA Naeem Ejaz
پاکستان6 گھنٹے ago

زمین پر مبینہ قبضہ: ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر سمیت تین ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید نے شہری کی تین کنال اراضی پر...

asad abbas asad abbas
پاکستان6 گھنٹے ago

کلر کہار، رنسیال میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

کلر کہار (صدائے سچ نیوز) تھانہ ونہار کے علاقے رنسیال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں...

Tariq Fazal Tariq Fazal
پاکستان7 گھنٹے ago

اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں...

petrol price petrol price
پاکستان7 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔ اوگرا نے 17 نومبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات...

lahore petrol pump lahore petrol pump
پاکستان7 گھنٹے ago

پیٹرول پمپ مالکان کا قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا مطالبہ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط دیا جس میں پیٹرول کی قیمتوں...

Rabia-Ahsan-shot-dead Rabia-Ahsan-shot-dead
پاکستان7 گھنٹے ago

تفتیش میں ثابت ہوچکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) راولپنڈی میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس سے متعلق  بات کرتے ہوئے سی پی...

PMDC PMDC
پاکستان8 گھنٹے ago

پی ایم ڈی سی کی ڈاکٹرز کو 8 فروری 2027ء تک رجسٹریشن، پریکٹس لائسنس تجدید کروانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام ڈاکٹرز کو رجسٹریشن اور...

Brutal Father Brutal Father
تازہ ترین8 گھنٹے ago

جھگڑے میں ماں کو بچانے کی کوشش پر سفاک باپ نے اپنے 16 سالہ بیٹے کی جان لے لی

ناٹک (صداۓ سچ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے ایک دل خراش واقعے میں سفاک والد نے اپنے...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین8 گھنٹے ago

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، اہم پل اور آئل ریفائنریاں نشانہ بنیں

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع  کے مطابق یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون...

oic oic
پاکستان9 گھنٹے ago

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز)  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد نے آج اسلام آباد میں...

Trending