پاکستان
اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کو شامل کرنے پر غور ہورہا ہے۔
طارق فضل چوہدری، پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور پی پی کے بیرسٹر ضمیر گھمرو نے گفتگو کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو قانون ساز اسمبلی کے ساتھ انڈیپنڈینٹ ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے جارہے ہیں، اس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں آن بورڈ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہری پور کو اسلام آباد میں شامل کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ضرورت پڑی تو اجلاس بلائیں گے۔
اس معاملے پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے بغیر کسی صوبے کی حدود کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے لیے جس صوبے کی حدود کو تبدیل کیا جارہا ہے، اس سے پوچھنا پڑے گا اور پارلیمنٹ سے دوتہائی اکثریت سے اجازت لینی پڑے گی۔
بیرسٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں اضافہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

