پاکستان
اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے اور نیا انتظامی ماڈل متعارف کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کو خصوصی حیثیت یا ایک مثالی انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا۔
مجوزہ انتظامی یونٹ کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے میں اسلام آباد کی انتظامی اور جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کے ساتھ اس کی حدود میں توسیع بھی شامل ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے بعض علاقوں اور ضلع مری کے حلقہ این اے 51 کے علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ ترک کردیا گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

