پاکستان
لاہور میں بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے مختلف پابندیاں نافذ
لاہور (صداۓ سچ نیوز) میں 8،7،6 فروری کو بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بسنت پرمذہبی ہم آہنگی اور امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہوگی،اس طرح کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
بسنت پر بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی گُڈا اور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروئی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے اندرون شہر کا دورہ کیا اوربسنت کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران اور دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔
ڈی آئی جی لاہور نے آئی جی پنجاب کو بسنت کے سیکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے محفوظ بسنت کیلئے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے لاہور میں محفوظ بسنت کے لئے مکمل تیاری کی ہے، پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1600 مقدمات درج کئے ہیں۔
بسنت کی سیکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں،دیگر شہروں سے لوگوں کی آمد کے پیش نظر اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
لاہور کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے 3 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے،دھاتی و کیمیکل ڈور کے استعمال اور حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا،ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سرویلنس شروع کر دی گئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

