پاکستان
عمران خان کیخلاف وزیراعظم کی ہرجانے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا گیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وزیراعظم کی ہرجانے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا۔
بینچ نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور قرار دیا کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ دوسری جانب سے آج کوئی پیش نہیں ہوا۔مقدمے میں میرا اختلافی نوٹ ہے،دو ججز نے حق دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔
وکیل علی ظفر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹانگ میں گولی لگی تھی،بانی پی ٹی آئی زخمی ہونے کے باعث کیس میں پیش نہ ہوسکے،ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر حق دفاع کردیا۔
جسٹس عائشہ ملک نے وکیل سے سوال کیا کہ کتنے ارب ہرجانے کا دعویٰ ہے ؟وکیل علی ظفر نے عدالت کوجواب دیا کہ 10ارب روپے کا دعویٰ کیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کرنے سے پہلے دو تاریخوں پر بانی کا زخمی ہونا تسلیم کیا ، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ زخمی ہونا تسلیم کرنے کے بعد حق دفاع کیسے ختم کیا جا سکتا ہے ؟ہم مقدمہ میں دوسرے فریق کو نوٹسز کررہے ہیں۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

