Connect with us

تازہ ترین

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر

US Ambassador to UN

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے اور اس مقصد کے لیے امریکا زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھے گا۔

مائیک والٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے تو اس کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں امریکی سفیر نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو 47 سال سے جاری تنازع کا تسلسل قرار دیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائیک والٹز نے کہا کہ صدر ٹرمپ پُرعزم ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار ہرگز حاصل نہ کر سکے، ان کی تمام تر توجہ اس پر مرکوز ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی مدد سے دنیا بالخصوص آبنائے ہرمز کو یرغمال نہیں بنا سکے۔

واضح رہے کہ ایران اس بات کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تہران نے 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت پابندیوں میں نرمی کے بدلے ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکا کو اس معاہدے سے الگ کر لیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ عملاً ختم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری...

Balochistan Balochistan
پاکستان1 گھنٹہ ago

فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58  غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو...

Italy pm Italy pm
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اٹلی، اسکولوں میں برقع و حجاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی تعداد کم کرنے کی تیاری

اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد...

US Ambassador to UN US Ambassador to UN
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس...

furnace-oil furnace-oil
تازہ ترین2 گھنٹے ago

خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں دو فیصد کمی کے بعد تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر...

Trump، Zelensky Trump، Zelensky
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو، روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان پر روسی...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ڈونلڈ ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف فی الحال حملے نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فی الحال حملے نہ کرنے کا...

PTI Founder’s Sisters Noreen Niazi and Uzma Khan PTI Founder’s Sisters Noreen Niazi and Uzma Khan
پاکستان2 گھنٹے ago

لاہور، علیمہ خان کے بعد بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) بانئ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علمیہ خان کے بعد اب دیگر بہنوں نورین نیازی اور...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان14 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان14 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

Trending