پاکستان
لاہور، علیمہ خان کے بعد بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا
لاہور (صداۓ سچ نیوز) بانئ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علمیہ خان کے بعد اب دیگر بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی لاہور سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے دونوں بیٹوں شیر شاہ اور شاہ ریز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو نظر بند کر دیا گیا، دونوں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی سفارش پر تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کی گئی۔
دوسری جانب وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دونون بیٹوں کو رہا کر دیا گیا ہے، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو رات 2 بجے کے قریب کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جِم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

