Connect with us

پاکستان

بنگلا دیش 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں براہِ راست شرکت کرے گا،آئی سی سی

bangladesh

دبئی (صداۓ سچ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کردیا ہے کہ بنگلا دیش 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں براہِ راست شرکت کرے گا، جس کے بعد کرکٹ حلقوں میں جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بنگلا دیش کی شرکت ٹیم کی عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر یقینی بنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی عدم شرکت کے باعث شائقین کرکٹ میں سوالات اٹھ رہے تھے کہ آیا ٹیم اگلے ایڈیشن میں براہِ راست جگہ بنا پائے گی یا نہیں۔

ایونٹ کے قوانین کے مطابق سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی تمام ٹیمیں خودکار طور پر 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ نیوزی لینڈ کو میزبان ہونے کے باعث پہلے ہی شرکت حاصل تھی جبکہ آسٹریلیا سپر ایٹ میں نہ پہنچنے کے باوجود میزبان ہونے کے ناطے ایونٹ میں شامل ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ میں سے آٹھ ٹیمیں کوالیفائنگ مرحلے کے ذریعے شامل ہوں گی، جبکہ باقی ٹیموں میں سے نو کی پوزیشن کارکردگی اور میزبان حیثیت کی بنیاد پر طے ہوچکی ہے۔ مزید تین ٹیموں کا فیصلہ عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق 9 مارچ کو کیا جائے گا۔

تاہم موجودہ صورتحال میں بنگلا دیش، افغانستان اور آئرلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہے۔ بنگلا دیش نویں، افغانستان دسویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہیں اور 9 مارچ سے قبل کوئی بین الاقوامی میچ شیڈول نہیں، جس سے ان کی درجہ بندی متاثر ہونے کا امکان نہیں۔

اس طرح بنگلا دیش، افغانستان اور آئرلینڈ کی 2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت  یقینی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان8 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان8 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان9 گھنٹے ago

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد...

Trump Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق بہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق...

Hangu Clash Hangu Clash
پاکستان9 گھنٹے ago

ہنگو میں سیکیورٹی فوسز سے مقابلہ، فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور فورسز...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
پاکستان9 گھنٹے ago

دشمن امن کی پیشکش کرے تو اسے رد نہیں کرنا چاہیے، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمیں دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہونا...

nasir abbas nasir abbas
پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب کا تعلیمی بحران، کٹہرے میں کون؟

آئینۂ فکر تحریر: ناصرعباسپنجاب میں نویں جماعت کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین18 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے...

Electricity Buying and Selling Electricity Buying and Selling
پاکستان18 گھنٹے ago

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے بجلی...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین18 گھنٹے ago

یوکرین نے روس پر 1600 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے ڈرون حملے...

Trending