پاکستان
علیمہ خان نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، شیر افضل مروت
پشاور(صداۓ سچ نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اور سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف مہم چلائی گئی۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کے اندر متعدد افراد پر تنقید کی۔ وہ پارٹی کے ارکان کو نوکر سمجھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پارٹی میں پوزیشن مضبوط ہے۔ اور متعدد اراکین صوبائی اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے معاملے میں بیرسٹر گوہر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور پارٹی کے اہم معاملات میں مداخلت کی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بنانے میں بشریٰ بی بی اور مراد سعید نے کردار ادا کیا۔ اور علیمہ خان سہیل آفریدی سے بھی ناراض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اُن کی رائے میں سہیل آفریدی چند ہفتوں کے مہمان ہیں۔ اور عید کے بعد پارٹی کے کچھ اراکین صوبائی اسمبلی کے لیے فیصلے اور تبدیلیاں ممکن ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر ممکنہ ڈس کوالیفکیشن کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اور دیگر قانونی معاملات بھی زیرغور ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

