Connect with us

ایکسکلوسِو

سیکرٹری اطلاعات کی تعیناتی کیلئے تین آپشنز، ارشد منیر اور اشفاق احمد خلیل فیورٹ

Arshad Muneer and Ashfaq Ahmed favourite for Secretary Information

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ: سید تبسم عباس شاہ) نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے انتخاب کیلئے تین آپشن زیر غور ہیں، اس پوسٹ کیلئے انفارمیشن گروپ کے6 افسران کے مابین مقابلہ ،ارشد منیر اور اشفاق احمد خلیل فیورٹ قرار۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان 22اکتوبرکو ریٹائر ہو رہی ہیں۔

اس وقت انفارمیشن گروپ گریڈ 21کی سینیارٹی لسٹ میں افسران کی ترتیب کچھ اس طر ح ہے، پہلے نمبر پر طارق خان (او ایس ڈی)،محمد ارشد منیرپریس سیکرٹری وزیراعظم پاکستان، عمرانہ وزیر ایگز یکٹیو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی، سعید احمد شیخ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان، اشفاق احمد خلیل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور چھٹے نمبر پرثمینہ فرزین ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹر انک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز ہیں ۔

اس وقت گریڈ 22میں عنبرین جان واحد انفارمیشن گروپ کی افسر ہیں اس لئے مذکورہ گریڈ 21کے چھ افسران میں سے کوئی افسر بھی ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت اطلاعات ہو سکتا ہے۔

Tariq Khan Information Group
طارق خان

طارق خان سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی سمیت مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں لیکن موجودہ حکومت آنے کے بعد سے مسلسل او ایس ڈی ہے۔ انہیں سابق نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے ۔ بطور ترجمان صدر پاکستان، مرتضی سولنگی ان کیلئے کتنے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، یہ بات آئندہ چند روز میں سامنے آ جائے گی۔

Arshad Muneer Information Group
محمد ارشد منیر

محمد ارشد منیر شہباز حکومت وجود میں آنے کے بعد سے پریس سیکرٹری وزیراعظم پاکستان کے طور پر کامیابی سے خدمات سرانجا م دے رہے ہیں،اس سے قبل وہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات، انفارمیشن گروپ کے اندرو ن و بیرون ملک اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں اس لئے گریڈ 21کے سینئر ترین افسر ہونے، وزیر اعظم کے ماتحت براہ راست کام کرنے کے علاوہ وزارت اطلاعات میں کافی عرصے تک کام کا تجربہ ہونے کی بدولت انہیں اس پوسٹ کیلئے موزوں ترین افسر قرار دیا جا رہا ہے۔ انتظامی کام کے علاوہ انہیں پبلسٹی کا بھی وسیع تجربہ ہے ۔

Imrana Wazir Information Group
عمرانہ وزیر

عمرانہ وزیر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی، اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ڈیمپ، پریس رجسٹراراور دیگر عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔

Saeed Ahmad Shaikh Information Group
سعید احمد شیخ

سعید احمد شیخ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان، وزارت اطلاعات ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

Ashfaq Ahmed Khalil Information Group
اشفاق احمد خلیل

اشفاق احمد خلیل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات، قبل ازیں جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات ، ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ، بیرون ملک میں پریس قونصلر اور دیگر عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کے کام کی بدولت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کے حوالے سے قریبی ساتھی شہباز بدران پر بے پناہ اعتماد کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں ان کی گریڈ 21میں ترقی کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات کے کسی افسر کو جوائنٹ سیکرٹری نہیں لگایا گیا۔ عملی طور پر وہ ایڈیشنل سیکرٹری بننے کے بعد نہ صرف جوائنٹ سیکرٹری کا کام دیکھ رہے ہیں بلکہ سیکرٹری اطلاعات کے بعد وزارت اطلاعات کے تمام امور کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ انتظامی امور کے علاوہ میڈیا سے متعلق معاملات خوب جانتے ہیں۔ اس لئے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے ساتھی شہباز بدرکا ووٹ انکے حق میں جائے گا۔

Samina Farzeen Information Group
ثمینہ فرزین

ثمینہ فرزین ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنزانفارمیشن گروپ کے افسران کے حقوق کیلئے ہر وقت سرگرم افسر کے طور پر رہتی ہیں ، بہت سارے لوگوں کی پس پردہ مخالفت کے باوجود انہیں گریڈ 21میں ترقی ملی ہے، اپنا کام خوب جانتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انفارمیشن گروپ کے علاوہ کسی اور سروس گروپ سے گریڈ 22کے افسر کی بطور سیکرٹری اطلاعات تعیناتی بھی ہو سکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر ماضی میں سیکرٹری اطلاعات کے انتخاب کے حوالے سے میرٹ کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ قابلیت اور اہلیت کو نظر انداز کر کے نسبتا کم قابل اور کمزور افسروں کو بھی سیکرٹری اطلاعات لگانا حکومتوں کا میرٹ رہا ہے۔ ابھی موجودہ سیکرٹری کی ریٹائرمنٹ کو 20دن باقی ہیں ، آئندہ دو ہفتوں میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔ تاہم اس پوسٹ پر تعیناتی کیلئے افسران نے لابنگ شروع کر دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Chicken, Vegetables Chicken, Vegetables
پاکستان15 منٹس ago

لاہور، مرغی کے گوشت، سبزیوں، ایل پی جی قیمتوں پر قابو نہ پایا جاسکا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں مرغی کے گوشت، سبزیوں اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان32 منٹس ago

نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا ہے، زیادہ دیر نہیں لگےگی، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا...

Neck Fat Neck Fat
تازہ ترین40 منٹس ago

گردن کی چربی دل کے امراض کی پیشگوئی میں اہم؟

طبی دنیا میں یہ بات طویل عرصے سے مانی جاتی رہی ہے کہ جسم کا زیادہ وزن اور موٹاپا امراضِ...

kp-assembly kp-assembly
پاکستان1 گھنٹہ ago

خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل اراکین، ملازمین کو تنخواہیں جاری

پشاور (صداے سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد معطل ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی...

ishaq-dar-and-asad-majeed ishaq-dar-and-asad-majeed
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسحاق ڈار کا ای سی او سیکریٹری جنرل سے علاقائی روابط، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے...

Bilawal، Fazlur Rehman Bilawal، Fazlur Rehman
پاکستان2 گھنٹے ago

بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

US Airport US Airport
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی ائیرپورٹ کے رن وے پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 2 افراد زخمی

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکا میں ملک گیر سطح پر پروازوں کی عارضی بندش کے محض ایک روز بعد ہفتے...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی 17 نومبر کو عمان کا دورہ کریں گے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی 17 نومبر بروز منگل عمان کا دورہ کریں گے جہاں وہ...

karachi conference karachi conference
پاکستان2 گھنٹے ago

چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 12 دسمبر کو کراچی میں ہوگی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی معصومۂ سندھ، اگھم کوٹ اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ...

President Zelenskyy President Zelenskyy
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا نے دونباس کے علاقے سے دستبردار ہونے کے بدلے یوکرین کیلئے نیٹو رکنیت کی تجویز پیش کی ہے، یوکرینی صدر

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں روس کے ساتھ ہونے والے...

Trending