پاکستان
اکثر نکات پر اتفاق ہوگیا، دو سے تین نکات پر اختلاف برقرار ہے، ایرانی وزارت خارجہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات کےمختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی،اکثر نکات پراتفاق ہوگیا،دو سےتین نکات پراختلاف برقرار ہے،پاکستان اور دیگر دوست ملکوں کے ساتھ مشاورت جاری رہی گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان میں کہاایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے،کسی کو بھی اتنی جلدی معاہدے کی توقع نہیں تھی،ایک اور نکتہ مسائل اور حالات کی پیچیدگی تھی،کچھ نئےموضوعات بھی ان مذاکرات میں شامل کیےگئے،ہم سفارتی محاذ پر اپنےحقوق اور مفادات کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے
مزید کہا ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان مذاکرات کی میزبانی کی،پاکستان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت کردارادا کیا،کوئی بھی چیزملک اورتہذیب کےحوالے سےاپنی ذمہ داری سے باز نہیں رکھ سکتی اور نہ رکھنی چاہیے،ایران قومی مفادات کے حصول،تحفظ کیلئے سفارتکاری سمیت تمام ذرائع استعمال کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
ایرانی حکام کےمطابق ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اورخطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

