Connect with us

پاکستان

علی امین گنڈاپور مستعفی، سہیل آفریدی نیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نامزد

پشاور( صدائے سچ نیوز)علی امین گنڈا پور وزیرِاعلی خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھیج دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلی کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔اس سے قبل علی امین گنڈاپور نے صوبے کی وزارتِ اعلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارتِ اعلی کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔اس سے قبل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلی سے ہٹانے کی تصدیق کی اور اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی تھی۔سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارتِ اعلی سے ہٹایا جا رہا ہے۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیرِ اعلی نامزد کیا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے جس کا پسِ منظر بھی بیان کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی بدترین صورتِ حال ہے، آج اورکزئی میں ہمارے جوان اور افسر شہید ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت کو کہا گیا کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خود کو دور کرے۔

یہ بھی پڑھیں

Ismail baqai Ismail baqai
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا امریکا کی جانب سے ہرمزگان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے کا اعلان

تہران (صدائے سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےکہا کہ امریکا نے ہرمزگان کے علاقے میں جنگ بندی...

Abu Fazal Shikarji Abu Fazal Shikarji
تازہ ترین5 گھنٹے ago

کسی بھی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ شدید اور طاقتور ہوگا، سینئر ترجمان ایرانی مسلح افواج

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کوئی نئی جارحیت یا...

Gold Gold
پاکستان5 گھنٹے ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آج سونا فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا...

MQ-9_Reaper_US Drone MQ-9_Reaper_US Drone
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے امریکی ایم کیو9 ڈرون مار گرایا، ایف 35 پر بھی فائرنگ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے امریکی ایم کیو9 ڈرون...

Enriched Uranium iran Enriched Uranium iran
تازہ ترین8 گھنٹے ago

افزودہ یورینیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی، ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

اکرا (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے افزودہ یورینئیم  کو منتقل کرنے سے متعلق بیان پر...

US attacks iran US attacks iran
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا کے جنوبی ایران میں فضائی حملے، ڈرون لانچنگ تنصیبات اور ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا: سینٹ کام

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق ا مریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ  جنوبی ایران میں فضائی...

South Air South Air
پاکستان20 گھنٹے ago

نئی ائیرلائن ساؤتھ ائیر کی کراچی سے گوادر کی پہلی پرواز کا آغاز

کراچی (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی نئی نجی فضائی کمپنی ساؤتھ ائیر نے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کراچی سے گوادر...

sardar yousaf sardar yousaf
پاکستان22 گھنٹے ago

بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے، مکہ میں وزیر مذہبی امور سے حجاج کی شکایت

مکہ مکرمہ (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مکہ مکرمہ کے ہوٹل پہنچ گئے جہاں حاجیوں نے...

saudi-arabia saudi-arabia
تازہ ترین23 گھنٹے ago

سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کو فلسطینی ریاست سے مشروط کر دیا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کو فلسطینی ریاست سے مشروط کر دیا۔ امریکی ٹی وی...

faisal mosque faisal mosque
پاکستان23 گھنٹے ago

فیصل مسجد اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیصل مسجد اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے...

Trending