پاکستان
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32.12 روپے کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دے دی ہے۔
حکام کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کر دی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو عوام تک منتقل کیا جائے گا تاکہ مہنگائی میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم ہو۔
ذرائع کے مطابق جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد سے امریکی خام تیل کی قیمت میں 34 ڈالر 55 سینٹ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 84 ڈالر 45 سینٹ پر آ گئی ہے، یعنی مجموعی طور پر تقریباً 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 26 ڈالر 87 سینٹ کی کمی سامنے آئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 23 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 134 روپے 81 پیسے کمی کی گئی تھی، اس کمی کے ساتھ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

