Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

پی آئی اے مسافروں کا سامان دبئی میں چھوڑ کر اسلام آباد پہنچ گئی، مسافر پریشان،انتظامیہ مطمئن

Pakistan International Airline

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز PK-234 دبئی سے اسلام آباد تو پہنچ گئی، مگر تقریبا 15 مسافروں کا سامان وہیں چھوڑ آئی۔

یہ پرواز جمعرات کی صبح 4 بج کر 10 منٹ پر دبئی سے روانہ ہوئی اور صبح 8 بج کر 15 منٹ پر اسلام آباد پہنچی۔ تاہم، مسافر جب اسلام آباد ایئرپورٹ پر سامان کے انتظار میں کھڑے تھے، تو انہیں بتایا گیا کہ سامان دبئی میں رہ گیا ہے، جو اگلی فلائٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے وضاحت کی کہ بعض اوقات طیارے میں گنجائش کی کمی کے باعث کچھ سامان بعد میں بھیجنا پڑتا ہے۔ امید ہے کہ آج رات یا صبح تک سامان اسلام آباد پہنچ جائے گا۔
متاثرہ مسافروں میں شامل ایک خاتون الشبہ عباسی (فرضی نام) نے بتایا کہ میں اپنی شادی کے لیے دبئی سے لہنگا خرید کر لائی تھی، لیکن میرا سامان اسی پرواز میں نہیں آیا۔ میری پرسوں شادی ہے، اور اب پریشانی یہ ہے کہ جوڑا وقت پر پہنچے گا یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے مکمل سامان کے حساب سے کرایہ وصول کیا گیا، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ جہاز میں گنجائش نہیں ہے۔ اسلام آباد پہنچ کر پتا چلا کہ ہمارا سامان تو فلائٹ میں تھا ہی نہیں۔
اسی پرواز کے ایک اور مسافر عمر قریشی (فرضی نام) نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کے لیے قیمتی کھلونے اور اہلِ خانہ کے لیے تحائف لائے تھے۔ چاہتا تھا کہ گھر پہنچتے ہی سب کو سرپرائز دوں، لیکن پی آئی اے نے پورا منصوبہ خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ایئرپورٹ پر پتا چلا کہ سامان اگلی فلائٹ سے آئے گا، تو بچوں کو سمجھانا مشکل ہو گیا کہ تحائف ابھی نہیں بلکہ کل آئیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین2 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین3 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین5 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending