Connect with us

تازہ ترین

امریکا کا ایران پر بحری محاصرہ برقرار رکھنے کا اعلان، تہران کی سخت ردِعمل کی دھمکی

strait of hormuz

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہونے تک بحری محاصرہ جاری رکھا جائے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ محاصرہ بمباری سے زیادہ مؤثر ہے اور اس سے ایران پر دباؤ مزید بڑھے گا۔

ایران نے مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکی بحری محاصرے کے خاتمے کو شرط قرار دیا تھا جبکہ تہران نے آبنائے ہرمز میں اپنی پابندیاں ختم کرنے کے بدلے امریکی محاصرہ ختم کرنے کی پیشکش بھی کی تھی جسے واشنگٹن نے مسترد کر دیا۔

امریکی کارروائیوں کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور تیل کی قیمتیں 119 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ امریکا میں پیٹرول کی قیمت 4.22 ڈالرز فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی ناکہ بندی پالیسی سے تیل 120 ڈالر فی بیرل ہوگیا، باقر قالیباف

رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے الزام لگایا ہے کہ امریکا ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

الجزیرہ  کا دعویٰ ہے کہ ایک ایرانی ذریعے نے بتایا ہے کہ ایران نے امریکا کو ’عملی اور غیر معمولی اقدام‘ کی دھمکی بھی دی ہے۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاملے پر تعطل برقرار ہے، ایران یورینیئم افزودگی کے حق پر قائم ہے جبکہ امریکا مکمل خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد اضافہ

واضح رہے کہ حالیہ جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت تو ہوئی ہے تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ 

ایسی صورتِ حال میں روس نے بھی تنازع کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

us-army us-army
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران جنگ میں  خرچہ 40 سے 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، سی این این

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق ایران جنگ میں  خرچہ 40 سے 50 ارب...

trump and charles trump and charles
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران پر ٹرمپ اور شاہ چارلس کی نجی گفتگو منظرِ عام پر آنے کے بعد شاہی محل نے خاموشی توڑ دی

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانوی شاہ چارلس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جوہری پروگرام سے متعلق ہونے والی...

heat heat
پاکستان4 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج سے تین مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے تین مئی تک شدید گرمی...

hepatitis hepatitis
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کی بحری ناکہ بندی جوہری معاہدے تک جاری رہے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی جوہری معاہدے تک...

gaza gaza
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا

غزہ (صداۓ سچ نیوز) امدادی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد...

ksa ksa
تازہ ترین4 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد جاری کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن کا اعلان

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا سائٹس پر گمراہ کن مواد جاری کرنے والے عناصر کے...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کا ایران پر بحری محاصرہ برقرار رکھنے کا اعلان، تہران کی سخت ردِعمل کی دھمکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہونے تک...

mohammad-bagher-ghalibaf mohammad-bagher-ghalibaf
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کی ناکہ بندی پالیسی سے تیل 120 ڈالر فی بیرل ہوگیا، باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کی ناکہ بندی پالیسی سے...

crude-oil crude-oil
پاکستان4 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد...

Trending