Connect with us

تازہ ترین

امریکا کے لیے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے دستبردار ہونا مشکل ہو رہا ہے، اسماعیل بقائی

Ismail baqai

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے دستبردار ہونا مشکل ہو رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی حالیہ صورتِ حال امریکا کی ایران کے خلاف جارحیت کا نتیجہ ہے، جنگ کے خاتمے کے لیے سست سفارتی کوششوں کا ذمے دار امریکا ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت سے پہلے آبنائے ہرمز عالمی میری ٹائم نیوی گیشن کے لیے محفوظ گزر گاہ تھی، ریاستیں اور شپنگ کمپنیاں آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران سے رابطے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں اقدامات بین الاقوامی قوانین کے تحت لیے گئے ہیں، امریکا نے آبنائے ہرمز اور بین الاقوامی پانیوں میں بھی سیکیورٹی کے فقدان کو جنم دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں سلامتی اور سکون کا محافظ ہے، عمان اور ایران آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک ہیں، آبنائے ہرمز سے محفوظ جہاز رانی کے لیے ہمیں پروٹوکول اور میکینزم بنانا چاہیے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز سے امریکی جنگی جہازوں کے داخلے کے امکان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج امریکی خطروں کا جواب دینا جانتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے علاوہ کسی معاملے پر بات نہیں کر رہے، امریکا ایران کے خلاف جھوٹے دعوے دہرانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Russia Russia
تازہ ترین17 منٹس ago

روس، پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو  واضح برتری...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان25 منٹس ago

یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے،ہم لانگ مارچ پر ڈٹے ہوئے ہیں، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تمام آئینی...

Gold Prices Gold Prices
پاکستان30 منٹس ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین36 منٹس ago

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ ایرانی میڈیا...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
تازہ ترین42 منٹس ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت...

irgc irgc
تازہ ترین51 منٹس ago

نئے حملے ہوئے تو امریکی انٹیلی جنس مراکز ہماری پہنچ میں ہوں گے، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئے حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے...

Educational Institutions in Islamabad Educational Institutions in Islamabad
پاکستان8 گھنٹے ago

لانگ مارچ، اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں لانگ مارچ کے معاملے پر شہر کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے...

Aerospace Force Aerospace Force
تازہ ترین8 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ڈرون مار گرایا

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک اور امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ...

ambulance ambulance
پاکستان8 گھنٹے ago

شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی

ٹنڈوالہ یار (صداۓ سچ نیوز) ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب شرکت...

General Hossein Mohebi General Hossein Mohebi
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران ہوجائے گی، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ  امریکا نے حملے...

Trending