Connect with us

پاکستان

آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط، نئے بجٹ میں 430 ارب کے ٹیکس لگانے کا منصوبہ

imf-pakistan-latest-talks

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر 11 نئی کڑی شرائط عائد کردیں،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر 430 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا منصوبہ سامنے آگیا۔

ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1727 ارب روپے وصول کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گیس ٹیرف اور بجلی نرخوں میں اضافے کا پلان بھی زیر غور ہے۔

حکومت نےآئی ایم ایف کو ریونیو بڑھانےاورٹیکس چوری روکنے کےلیےمتعدد یقین دہانیاں کرائی ہیں۔

رپورٹ کےمطابق شوگر،سیمنٹ، تمباکو اورکھاد کے شعبوں میں 160 ارب روپےکی ٹیکس چوری یا ٹیکس گیپ موجود ہے،جس کے بعد ان شعبوں میں نگرانی کا نظام نافذ کردیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے نیا نظام متعارف کرا رہا ہے، جبکہ بڑے ٹیکس چوروں کی نشاندہی سی آر ایم سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ ایف بی آر نے 431 نئے آڈیٹرز بھرتی کرلیے ہیں جبکہ مزید 396 افسران جون تک شامل کیے جائیں گے۔

رپورٹ کےمطابق سخت آڈٹ نظام سے 2027 میں 92 ارب روپےاضافی آمدن متوقع ہے،جبکہ تمام سیلز ٹیکس دہندگان کے لیے ڈیجیٹل انوائسنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے، جس سے 46 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کو بتایاگیاکہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں کی پیداوار کی نگرانی کی جائےگی اور ٹیکسٹائل وبیوریجزسیکٹراکتوبر 2026 تک مکمل نگرانی میں آجائیں گے،ایف بی آر آڈٹ نظام کو عالمی معیار کےمطابق مزیدسخت کیاجائےگاجبکہ ہائی رسک ٹیکس کیسزکی مرکزی سطح پر نگرانی ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ زرعی آمدن ٹیکس ہدف سےکم رہا کیونکہ نئی شرحوں کےنفاذمیں مشکلات اور تاخیرکاسامنا کرنا پڑا،تاہم ایف بی آر نے صوبوں کو انکم ٹیکس معلومات فراہم کرنا شروع کردی ہیں تاکہ مالی سال 2027 میں صوبے ٹیکس وصولی بہتر بنا سکیں۔

آئی ایم ایف کےمطابق صوبائی ٹیکس آمدن میں جی ڈی پی سے زیادہ رفتار سے اضافہ ہوا جبکہ سروسز پر جی ایس ٹی اور سخت نگرانی سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے۔

دستاویزات کےمطابق آئندہ مالی سال میں ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں 7413 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1043 ارب روپے، سیلز ٹیکس سے 4727 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی سے 1651 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیوں پر 7824 ارب روپے خرچ ہونے کا امکان ہے،جن میں 6652 ارب روپے مقامی اور 1107 ارب روپے بیرونی قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔ دفاعی بجٹ کے لیے 2665 ارب روپے جبکہ پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت 986 ارب روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی مفصل جائزہ رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ مشرق وسطیٰ کے تنازع نے پاکستان کی معاشی ترقی، سپلائی چین اور قوت خرید کو متاثر کیا، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد، مہنگائی کی اوسط شرح 7.2 فیصد اور بیروزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہنے کا امکان ہے،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان20 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان21 گھنٹے ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان21 گھنٹے ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان21 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان22 گھنٹے ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان2 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان2 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان2 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان3 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

Trending