Connect with us

تازہ ترین

vivoV60 Lite پاکستان میں متعارف کروادیا، ،،سفر کے ہر لمحے کو بنائے یادگار،، مارکیٹ میں ہلچل

لاہور(صدائے سچ نیوز) ویوو نے اپنے جدید اسمارٹ فون V60 Lite کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ایک نئے دور کا سنگِ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو سفر کے دوران یادگار تصویرمیں قید کرنا پسند کرتے ہیں۔

Travel Portrait Perfect Partnerکے طور پر متعارف کرایا گیا V60 Lite vivo کی AI Aura Light Portraitٹیکنالوجی کی تین نسلوں، جدید AIامیجنگ صلاحیتوں، دلکش اور نفیس ڈیزائن اور کارکردگی کا حسین امتزاج ہے۔ یہ نیا فون آج کے جدید طرزِ زندگی رکھنے والے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ جہاں بھی ہوں اپنی یادوں کو بہترین انداز میں محفوظ کر سکیں۔

ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، جناب محمد زہیر چوہان کیا کہتے ہیں؟
V60 Liteکے ساتھ ہم ہر سفر میں اسٹوڈیو معیار کی پورٹریٹ فوٹوگرافی فراہم کر رہے ہیں۔ یہ ہماری اس مستقل کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم جدید ترین امیجنگ ٹیکنالوجی کو طرزِ زندگی پر مبنی ڈیزائن کے ساتھ جوڑیں خاص طور پر ان لمحات کے لیے جو یادگار بننے کے قابل ہوں۔
پورٹریٹ اسٹوڈیو

V60 Liteموبائل فوٹوگرافی کو نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔ اس میں 50 میگا پکسل سونی مین کیمرا، 8 میگا پکسل 120 وائیڈ اینگل کیمرا اور 32 میگا پکسل ایچ ڈی سیلفی کیمرا شامل ہیں جو ویوو کی تیسری نسل کی AI Aura Light Portrait ٹیکنالوجی کے ساتھ آتے ہیں۔ یہ فیچر روشنی کی شدت کو دوگنا، لائٹنگ ایریا کو 4.2 گنا زیادہ اور عام فلیش کے مقابلے میں 73 گنا نرم روشنی فراہم کرتا ہے تاکہ آپ کے پورٹریٹس ہر جگہ قدرتی اور دلکش نظر آئیں۔

اس کا Smart Lighting Controlفیچر خودکار طور پر رنگ کے درجہ حرارت کو اردگرد کی روشنی کے مطابق ایڈجسٹ کرتا ہے تاکہ جلد کے رنگ قدرتی اور متوازن رہیں چاہے آپ نیون لائٹس کے نیچے ہوں، موم بتی کی روشنی میں ہوں یا ساحلِ سمندر کے سورج غروب ہونے کے وقت۔ Master Portrait Style Bokeh،AI Master HD Algorithmاور فرنٹ و بیک دونوں کیمروں پر 4K ویڈیوجو صرف V60 Lite 5Gورژن میں دستیاب ہے۔ یہ فون ہر سفر کے لمحے کو پروفیشنل معیار کی یاد میں بدل دیتا ہے۔

AI Image Studio ایک مکمل تخلیقی ٹول کِٹ فراہم کرتا ہے جو تصویروں کو شخصی رنگ دیتا ہے۔ صرف V60 Lite 5G میں موجودAI Four-Season Portraitچار خوبصورت اسٹائلزSpring) ، Summer، Autumn، (Winterفراہم کرتا ہے جو پورٹریٹس کو جاندار رنگوں اور دلکش اثرات سے سجاتے ہیں۔ AI Erase 3.0 اور AI Enhance جیسے فیچرز فوٹوز کو چند سیکنڈز میں سوشل میڈیا کے لیے تیار کر دیتے ہیں۔

ڈیزائن کیسا اور سہولیات کیا کیا؟

V60 Liteدو شاندار رنگوں میں دستیاب ہے Titanium Blue جو آرکٹک گلیشیئرز سے متاثرہ پرسکون نیلا رنگ ہے اور Elegant Black کلاسک سیاہ رنگ میں ہلکی چمک کے ساتھ جو نفاست کی علامت ہے۔ اس کے Exquisite Transparent Camera Moduleمیں عمودی انداز میں کیمرے رکھے گئے ہیں جو فون کے باڈی کے ساتھ خوبصورتی سے مدغم ہیں۔

یہ فون Slim Flat Screen Design اور Ultra-Thin Bezel کے ساتھ نہایت ہلکا اور پتلا ہے جو فلیگ شپ ماڈلز سے متاثرہ ڈیزائن رکھتا ہے۔ سفر اور روزمرہ استعمال دونوں کے لیے ایک بہترین اسٹائلش ساتھی۔

،،دیرپا بیٹری اور شاندار کارکردگی، سفر بنے مزید بے فکر،، واقعی؟

V60 Lite کے مرکز میں MediaTek Dimensity 7360-Turbo 5G پروسیسر 5G ورژن کے لیے V60 Lite 5G ورژن میں 12GB RAM + 12GB Extended RAMاور 256GB ROM جبکہ 4G ورژن میں 8GB RAM + 8GB Extended RAM اور 256GB ROM کی گنجائش دی گئی ہے۔

6.77انچ کا AMOLEDڈسپلے، 120 Hz ریفریش ریٹ اور 94.2 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ شاندار بصری تجربہ فراہم کرتا ہے۔Dual Stereo Speakers 400 فیصد زیادہ والیوم کے ساتھ صاف اور بھرپور آواز پیش کرتے ہیں۔

6500 mAh BlueVolt Battery کے ساتھ 90W FlashChargeٹیکنالوجی فون کو 1 فیصد سے 100 فیصد تک صرف52 منٹ 5G ورژن اور55منٹ 4G ورژن میں مکمل چارج کرتی ہے۔ یہ بیٹری 5 سال تک اعلی کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ فون IP65 Dust and Water Resistance کے معیار پر پورا اترتا ہے جبکہ One-Tap Water/Dust Ejection اورGreasy/Wet-Hand Touch جیسے فیچرزروزمرہ استعمال میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔

V60 Lite میں کئی AI ٹولز شامل ہیں جیسے Google Gemini, AI Captions, AI Smart Call Assistant, AI Note Assist, AI Transcript Assist وغیرہ جو صارفین کو ترجمہ، خلاصہ اور روزمرہ کے کاموں کو منظم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس طرح یہ فون کام، تفریح اورسفرمیں ایک مکمل تجربہ فراہم کرتا ہے۔

کتنی قیمت اور کہاں سے ملے گا؟

vivo V60 Lite پاکستان بھر میں درج ذیل ماڈلز میں دستیاب ہوگا:

8GB + 256GB (4G)قیمت: 76,999 روپے

12GB + 256GB (5G)قیمت: 94,999 روپے

صارفین15 اکتوبر 2025 سے پری آرڈر کر سکیں گے جبکہ21 اکتوبر 2025 سے باضابطہ فروخت کا آغاز ہوگا۔ ویوو کی جانب سے ایک سال کی فون وارنٹی 15 دن کی مفت تبدیلی پالیسی اور 6 ماہ کی ایسیسریز وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Azam Nazeer Tarar with UK High Commissioner Azam Nazeer Tarar with UK High Commissioner
پاکستان12 گھنٹے ago

پاکستانی طلباء کے برطانوی ویزوں میں تاخیر، اعظم نذیر تارڑ کا معاملہ برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے اٹھا دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین...

oil refinery oil refinery
تازہ ترین13 گھنٹے ago

حوثیوں کا سعودی عرب کی آئل ریفائنری کو 2 ڈرونز سے نشانہ بنانےکا دعویٰ

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری  بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...

Moon not sighted Moon not sighted
پاکستان13 گھنٹے ago

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتے کو، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست جبکہ 12 ربیع الاول...

plane plane
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکا ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’ طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے، امریکی اخبار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکا طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرق...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان13 گھنٹے ago

گرفتاری کا خدشہ، میر رضا علی کے بزنس پارٹنر نے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا علی کے بزنس پارٹنر احمد نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر عدالت سے...

Petrol-Pump Petrol-Pump
پاکستان18 گھنٹے ago

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے،جس کے باعث ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق حکومت...

-pakistans-first-lunar-rover -pakistans-first-lunar-rover
پاکستان18 گھنٹے ago

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا۔ سپارکو...

gold gold
پاکستان19 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں کئی دنوں کے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق...

iran-aragchi-latest-us-attack iran-aragchi-latest-us-attack
تازہ ترین19 گھنٹے ago

امریکا انٹیلی جنس کی ناکامیوں کے باعث غلط اندازے لگاتا رہا ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے انٹیلی جنس کی ناکامیوں...

iranian-cricket-delegation- iranian-cricket-delegation-
پاکستان19 گھنٹے ago

ایرانی کرکٹ وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

لاہور (صداۓ سچ نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈکوارٹرز کا...

Trending