Connect with us

پاکستان

اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3 ماہ کا موسمی آؤٹ لک بھی جاری

weather

محکمہ موسمیات نے موسم پر مبنی اپریل کی رپورٹ جبکہ رواں برس مئی، جون اور جولائی کی موسمی آؤٹ لک جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اپریل 2026 میں ملک بھر میں بارش معمول سے 65 فیصد زیادہ ہوگئی، ملک میں اوسط بارش 41.1 ملی میٹر رہی۔ سندھ میں بارش معمول سے 169 فیصد جبکہ پنجاب میں 109 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں بارش 48 فیصد زیادہ جبکہ گلگت بلتستان میں معمول سے کم رہی۔

اپریل میں ملک کا اوسط درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری شہید بینظیر آباد میں ریکارڈ ہوا، مٹھی اپریل کا گرم ترین شہر قرار،اوسط درجہ حرارت 39.9 ڈگری رہا

کالام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری رہا، بگروٹ گلگت بلتستان سرد ترین مقام قرار، اوسط کم درجہ حرارت پانچ اعشاریہ پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پاراچنار اپریل کا سب سے زیادہ بارش والا شہر رہا ،جہاں 283.6 ملی میٹر ہوئی، اپریل کے دوران مغربی ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری ہوئی۔ میدانی علاقوں میں گرمی میں اضافہ جبکہ آخر میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیوٹرل انڈیکس برقرار، آئندہ مہینوں میں ایل نینو کے امکانات ہیں، انڈین اوشن ڈائی پول بھی نیوٹرل مرحلے میں داخل ہوگیا۔

مئی، جون اور جولائی کی موسمیاتی آؤٹ لک

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رواں برس مئی، جون اور جولائی کی موسمیاتی آؤٹ لک جاری کر دی جس میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق خریف کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ  ہے،بارانی علاقوں کی فصلوں کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے، بالائی علاقوں میں اضافی  بارش سے پانی کے ذخیروں میں بہتر ہونے کی توقع ہے۔

شمالی علاقوں میں شدید بارشوں سے فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان  ہے۔

رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ،آندھی،گرد آلود طوفان اور ژالہ باری کا خطرہ بن سکتا ہے، موسمی شدت سے فصلوں، انفرااسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے

گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہو گی، گلیشئر سے متعلقہ خطرات اور دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے، زیادہ درجہ حرارت سے کیڑوں اور بیماریوں میں اضافہ، فصلوں کو نقصان کا خدشہ  ہے،ڈینگی سمیت ویکٹر سے پھیلنے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

pml-n-and-ppp pml-n-and-ppp
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایل اے 27 مظفرآباد ون پر ن لیگ، ایل اے 28 مظفر آباد 2 پر پیپلز پارٹی کامیاب

مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے غیر سرکاری...

Abdul-Aleem-Khan Abdul-Aleem-Khan
پاکستان2 گھنٹے ago

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، عبدالعلیم خان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے 5 اگست کے یوم استحصال کشمیر کو تاریخ کا...

lithium-discovered-in-khairpur lithium-discovered-in-khairpur
پاکستان2 گھنٹے ago

خیرپور میں اعلیٰ معیار کے لیتھیم کی دریافت، مقامی صنعت کے قیام کی راہ ہموار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خیرپور میں اعلیٰ معیار کے لیتھیم کی دریافت ہونے سے مقامی لیتھیم صنعت کے قیام...

trump-netanyahu trump-netanyahu
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیلی حکام نے ایران سے معاہدے کیلئے ٹرمپ کی کوششوں پر سوالات اٹھا دیے

تل ابیب (سداۓ سچ نیوز) اسرائیلی حکام نے ایران کے ساتھ امریکا کی تازہ سفارتی کوششوں پر شکوک و شبہات...

NDMA-Flood-Alert NDMA-Flood-Alert
پاکستان2 گھنٹے ago

اونچے درجے کا سیلاب، بابوسر ٹاپ کی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

بابوسر ٹاپ کی شاہراہ ایک بار پھر سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جبکہ شاہراہ قراقرم بھی ٹرک الٹنے سے...

missiles missiles
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس کا یوکرینی دارالحکومت پر تیز رفتار میزائلوں سے حملہ، کوئی میزائل روکا نہ جاسکا، 15 افراد ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کا دارالحکومت کیف 30 سےزائد دھماکوں سے گونج اٹھا۔ روسی میڈیا کے مطابق روس کی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع

امریکا، ایران اورعمان آبنائے ہرمزسے متعلق عبوری معاہدے کےقریب پہنچ گئے،ایرانی قیادت نے مجوزہ معاہدے کی منظوری دے دی، آبنائے...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران معاہدے سے پھر پیچھے ہٹا تو انتہائی سخت حملے کا سامنا کرے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف ایک بہت بڑے حملے...

us-thaad-missile-defense-system us-thaad-missile-defense-system
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا کے اہم ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ‘تھاڈ’ کے 80 فیصد انٹرسیپٹرز ختم ہوگئے، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکا کے اہم ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ‘تھاڈ’ (THAAD) میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز (میزائلوں) کا...

5-August-Kashmir 5-August-Kashmir
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہاہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ...

Trending