Connect with us

پاکستان

چارسدہ، معروف عالم دین مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید

maulana-muhammad-idrees

چارسدہ (صداۓ سچ نیوز) چارسدہ کی معروف مذہبی شخصیت، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ مولانا محمد ادریس جے یو آئی کے سابق ایم پی اے تھے۔

ذرائع کے مطابق مولانا محمد ادریس پر فائرنگ کا واقعہ ضلع چارسدہ کے علاقے اتما نزئی میں پیش آیا۔ سیکیورٹی فورسز کاعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مولانا محمد ادریس دورہ حدیث درس دینے کے لیے دارالعلوم اتمانزئی جارے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا، ان کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اطلاع ملتے ہی ان کے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اس کے اتحادی جنگ بندی اور ناکہ بندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں، ایرانی اسپیکر

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کا شمار پاکستان کے نامور اور جید علماء کرام میں ہوتا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی تھی، واقعہ کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

شیخ ادریس 1961 میں چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں پیدا ہوئے۔ وہ جامعہ احسن المدارس جھگڑا پشاور سے وابستہ رہے اور شیخ الحدیث کے طور پر دینی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3 ماہ کا موسمی آؤٹ لک بھی جاری

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد ہوئے ہیں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ۔ پولیس حکام کے مطابق حملے میں دو ملزمان ملوث ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔

شہید مولاناادریس کی نمازجنازہ شام ساڑھے پانچ بجے آبائی گاؤں ترنگزئی ضلع چارسدہ میں ادا کی جائےگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ismail Baqai Ismail Baqai
تازہ ترین6 گھنٹے ago

نائن الیون میں ملوث افراد ایرانی نہیں تھے، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے جواز...

PTI workers PTI workers
پاکستان6 گھنٹے ago

27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین6 گھنٹے ago

یمن میں کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

یمن میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔...

monsoon rains monsoon rains
پاکستان6 گھنٹے ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونےکا امکان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔  ترجمان...

masood peshakian masood peshakian
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کردے تو آبنائے ہرمزکھول دی جائےگی، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے پیرکو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کے...

ismail-baqae ismail-baqae
تازہ ترین6 گھنٹے ago

سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران...

lose-weight lose-weight
تازہ ترین21 گھنٹے ago

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

ناشتے میں متعدد افراد انڈے کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ عادت صحت بالخصوص موٹاپے سے بچانے کے لیے فائدہ...

Orangi-Town Orangi-Town
پاکستان22 گھنٹے ago

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بلدیہ سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ...

shafi-jan shafi-jan
پاکستان22 گھنٹے ago

ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، شفیع جان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کا فرانزک...

rangers rangers
پاکستان22 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر...

Trending