پاکستان
اسلام آباد، مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہونے پر 4 پیٹرول پمپس کے خلاف مقدمات درج
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں کم پیمائش اور فیول میں ردوبدل کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز ملنے پر چار پیٹرول پمپس کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، جبکہ چاروں کے این او سیز منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 43 پیٹرول پمپس کی انسپکشن کی گئی، جس کے دوران 14 پیٹرول پمپس کی 42 نوزلز میں ردوبدل کی تصدیق ہوئی، جنہیں موقع پر ہی سیل کردیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق 29 پیٹرول پمپس پر فیول کی پیمائش مقررہ معیار کے مطابق درست پائی گئی۔
شہریوں کو مقررہ مقدار سے کم پیٹرول فراہم کرنے والے پمپس کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کم پیمائش کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

