Connect with us

پاکستان

پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کا امکان، ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

holidays

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے تاحال تعطیلات کی حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سردی کی شدت میں اضافے اور دھند کے خدشے کے باعث طلبہ اور والدین موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان کے منتظر ہیں۔ گزشتہ سال پنجاب میں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں دی گئی تھیں۔

گزشتہ سال کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کا ممکنہ آغاز 21 دسمبر 2026 سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ تعطیلات 10 جنوری 2027 تک جاری رہ سکتی ہیں۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 11 جنوری 2027 کو دوبارہ کھل سکتے ہیں۔

تاہم سردیوں کی چھٹیوں کی حتمی تاریخوں اور دورانیے کا فیصلہ حکومت پنجاب کرے گی، جس کا باقاعدہ اعلان سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ طلبہ اور والدین کو حتمی اعلان کے لیے حکومتی نوٹیفکیشن کا انتظار کرنا ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

manzar naqvi manzar naqvi
تازہ ترین17 منٹس ago

یومِ اقبال: محض تقریبات نہیں، خوابِ اقبال کی عملی تعبیر کا وقت

علامہ اقبال کے افکار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا حقیقی تقاضا خودی، علم، اتحاد، خودانحصاری، عدل و انصاف اور...

Rabia-Ahsan-shot-dead Rabia-Ahsan-shot-dead
پاکستان36 منٹس ago

گھر کے بیڈ روم میں خون میں لت پت اینکرپرسن ربیعہ احسن کی لاش، حادثہ یا قتل؟ شوہر گرفتار، سنسنی خیز تحقیقات شروع

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں نجی ٹی وی چینل کی اینکرپرسن ربیعہ احسن کی گھر...

PIA PIA
پاکستان46 منٹس ago

مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ کا پی آئی اے کی بہترین فضائی خدمات پر خراجِ تحسین، ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد مسافروں کا سفر

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو بہترین فضائی خدمات اور مسافروں کو...

saudi-arabia-attack saudi-arabia-attack
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کی یمن میں فضائی حملوں کی مذمت، سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ

تہران (صداے سچ نیوز) ایران نے یمن میں شہری تنصیبات اور غیر فوجی علاقوں پر فضائی حملوں کی شدید مذمت...

Celebrating-Diwali-in-Pakistan Celebrating-Diwali-in-Pakistan
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

پاکستان کے مختلف شہروں میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت اور بھرپور جوش و خروش سے منا رہی...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران جنگ پر ٹرمپ کو سیاسی دباؤ، اسرائیل میں بھی سیاسی بحران، امریکا اور اسرائیل کے پاس کوئی آسان راستہ نہیں

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران جنگ کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ امریکی...

spain prime minister spain prime minister
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسپین کے فیصلے واشنگٹن یا تل ابیب میں نہیں بلکہ اسپین میں ہوتے ہیں، وزیراعظم پیدرو سانچیز

میڈرڈ (صداۓ سچ نیوز) اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات...

pmln-flag pmln-flag
پاکستان3 گھنٹے ago

پی پی 203 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسد حنیف جٹ کامیاب

چیچہ وطنی (صداۓ سچ نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری...

kpk-police kpk-police
پاکستان3 گھنٹے ago

کراچی میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او اسٹیل...

bisp-chairman-Rubina-Khalid bisp-chairman-Rubina-Khalid
پاکستان3 گھنٹے ago

بی آئی ایس پی کی مالی معاونت خیرات نہیں بلکہ مستحق خاندانوں کا حق ہے، روبینہ خالد

بدین (صداے سچ نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ...

Trending