Connect with us

پاکستان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

CM-Sohail

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا، پانچ اکتوبر کو بانی کی سالگرہ ہے،اس دن یوم فتح منائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ پولیٹکل کمیٹی میں تمام معاملات کی مشاورت کی گئی، کمیٹی متفق ہوئی ہے کہ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا، ہماری جدوجہد آئین کی بحالی کےلئے ہیں، یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ لڑتی رہے اور یہ جہاز خریدتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کی سنوائی نہ ہو پرامن احتجاج کر سکتے ہیں، انہوں نے ڈان لیکس کروائے،عدلیہ پر حملے کروائے، مریم  نواز نے کہا مجھے بھارت سے خطرہ نہیں باقی 3صوبوں سے خطرہ ہے، ان کا مقصد پاکستان کو تقسیم کرنا ہے، ان کا ایک وفاقی وزیر ہے جو منتخب بھی نہیں  ، انہوں نے نازیبا زبان استعمال کی ،کیا یہ زیب دیتاہے۔

سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ ہمارے ارکان اور کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ہمارا سیاسی مقابلہ ہے،ہم سیاسی لوگ ہیں، ہم نے پرامن جدوجہد پہلے بھی کی تھی اب بھی کریں گے، 4اکتوبر کا لانگ مارچ پرامن ہو گا، یہ لوگ کے پی کو پاکستان سے الگ کرنےکی سازش کر رہے ہیں، یہ عوامی مینڈیٹ سے نہیں آئے،مسلط کئے گئے ہیں، یہ جو ہم سے کروانا چاہتے ہیں اس میں ان کا فائدہ ہے، یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ لڑتی رہے اور یہ جہاز خریدتے رہیں، یہ ملک کا قرض بلندترین سطح پر لے گئے، انہوں نے نہ پاکستان کا سوچنا ہے نہ عوام کا سوچنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بدزبانی اور انتشار کی کوشش کریں گے، چیف جسٹس سے کہتا ہوں کے پی کو ہرطرف سے بند کیا ہوا ہے، چیف جسٹس بھی اس پر ایکشن لیں ، جب سے رجیم چینج آپریشن ہوا تب سے تھریٹس  ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ کارکنان راضی ہیں،یہ ٹیسٹ میچ ہے،ٹاس جیت لیا اب ہماری مرضی بیٹنگ کریں یا بولنگ، ہم لانگ مارچ مطالبات منوانے کے لیے کر رہے ہیں ، ہم چاہتے ہیں مسائل بات چیت سے حل ہوں ، لوگوں کی نفرت اس بار بہت زیادہ ہے،یہ سب کو پتاہے، جو لوگ 4اکتوبر کو نکلیں گے کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے، وہ پھر اپنے مطالبات منوائے بغیر واپسی نہیں کریں گے، 4اکتوبرکو سب ایک ہی کنٹنیر پر ہوں گے، یہ ہماری سیاسی حکمت عملی ہے، 5اکتوبر کو بانی کی سالگرہ ہے،اس دن یوم فتح منائیں گے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IAIS IAIS
پاکستان1 گھنٹہ ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Federal Investigation Agency (FIA) Federal Investigation Agency (FIA)
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں سخت محکمانہ احتساب، 10 ملازمین برطرف، 8 کی تنزلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں،...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ...

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان3 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان3 گھنٹے ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

Trending