پاکستان
حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنادی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم بیٹھک ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرےگا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنااللہ شریک تھے، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔
ایوان صدر کے مطابق پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مشترکہ کمیٹی بنادی گئی ہے، حکومت اور پیپلز پارٹی کا وفد پی ٹی آئی قیادت سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرےگا۔
مشترکہ کمیٹی میں محسن نقوی، رانا ثنااللہ ، امیر مقام ، شیری رحمان شامل ہیں۔ مشترکہ کمیٹی میں نوید قمر اور اعجاز جکھرانی بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
اعلامیےکے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ملک میں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق صدر اور وزیر اعظم نے ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ملک کے امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

