Connect with us

پاکستان

آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

imf-pakistan-latest-talks

عالمی مالیاتی فنڈز آئندہ چودہ ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔

دستاویزات کےمطابق آئی ایم ایف کےجاری ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامزکی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑڈالرہے،جن میں سے پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑڈالرجاری کیےجاچکے ہیں،جبکہ آئندہ 14 ماہ کےدوران مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالرفراہم کیے جائیں گے،ای ایف ایف اور آر ایس ایف کےتحت اگلا اقتصادی جائزہ ستمبرمیں ہوگا،آئی ایم ایف مشن چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے۔

ذرائع کےمطابق دونوں پروگرامز کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے،جس کے لیے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نےمالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے،بجٹ خسارہ کم کرنے، ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی،سرکاری اداروں کی نجکاری، قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات بھی پروگرام کی اہم شرائط میں شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی،سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے،ستمبر 2027 تک ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت مجموعی 7 ارب ڈالر جاری ہوں گے،ماحولیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1.4 ارب ڈالر ملیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

balchistan balchistan
پاکستان2 گھنٹے ago

بلوچستان، آپریشن شعبان جاری، مزید 9 خوارج ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی...

imf-pakistan-latest-talks imf-pakistan-latest-talks
پاکستان2 گھنٹے ago

آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

عالمی مالیاتی فنڈز آئندہ چودہ ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ دستاویزات...

us-iran-flag us-iran-flag
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، مالی معاونت کے الزام پر 13 افراد اور متعدد ادارے بلیک لسٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مبینہ...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان5 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل...

Abbas-Araghchi-Iran-FM Abbas-Araghchi-Iran-FM
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایرانی وزیرِخارجہ وفد کے ساتھ آج عمان جائیں گے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ آج عمان کا دورہ کریں گے۔  عباس عراقچی...

crafts crafts
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

واشنگتن (صداۓ سچ نیوز) خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی امریکی بحریہ نے ایران کے قریب...

trump-us-funded-media-latest trump-us-funded-media-latest
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایک ہزارمیزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے ہوئے اور فائر کے لیے تیار ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہزار میزائل...

Lebanon-Israeli-strike Lebanon-Israeli-strike
تازہ ترین6 گھنٹے ago

غزہ، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ہم نے امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، ایران نے ٹرمپ کا دعوی مسترد کردیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کو...

islamabad high court islamabad high court
پاکستان19 گھنٹے ago

اسلام آباد، جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنے والا گریڈ 19 کا افسر برطرف، تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے...

Trending