تازہ ترین
ایرانی اسپیکر کی امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق، جوہری معاملے اور آبنائے ہرمز پر اختلافات برقرار
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وفد کے سر براہ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،لیکن جوہری معاملے اور آبنائےہرمز پر اختلافات ہیں،ایران دائمی امن کیلئےنیک نیتی رکھتا ہے۔
ایرانی اسپیکرمحمد باقرقالیباف نے اپنےبیان میں کہا ضمانت چاہیےکہ امریکا اور اسرائیل جنگ دوبارہ شروع نہیں کریں گے،کوئی غلطی کی گئی تو پوری قوت سے جواب دیں گے،ایران دائمی امن کیلئے نیک نیتی رکھتا ہے، مذاکراتی ٹیموں کو اب ایک دوسرے کے مؤقف کی زیادہ حقیقت پسندانہ سمجھ آگئی ہے،امریکا کی ناکہ بندی احمقانہ اور نہ سمجھ آنے والا فیصلہ ہے،امریکا مخلص ہےتو حکم چلانے کا انداز بندکرے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اورایران کےدرمیان پیغامات کا تبادلہ ہواہے، امریکا مطالبات حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں، ڈپٹی ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی اسپیکر نےکہا امریکاناکہ بندی ختم نہیں کرتا توآبنائے ہرمزپر پابندیاں عائد کی جائیں گی،امریکی ناکہ بندی جاہلانہ فیصلہ ہے،آبنائےہرمزکاکنٹرول ایران کےپاس ہے،امریکی مائن سویپنگ کی کوشش جنگ بندی کی خلاف ہے،ہم نےامریکی مائن سویپنگ کی کوشش کا فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کیا۔
باقرقالیباف نےمزیدکہادیگرممالک آبنائےہرمز سےگزرے،ایران نہ گزرے،یہ ناممکن ہے،امریکی وفد سےکہا تھا اگر انکاجہاز آگے بڑھا تو ایران فائر کرے گا،امریکیوں نے پیچھے ہٹنے کےلیے 15 منٹ مانگے اور انہیں وقت دیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

