Connect with us

تازہ ترین

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95 ویں لہر، ایران کے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر قاسم، خیبر شکن اور غدیر میزائلوں سے حملے

missiles

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95ویں لہر کے تحت کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی“یا حسن ابنِ علی” کے کوڈ کے تحت انجام دی گئی،  کارروائی میں قاسم، خیبر شکن اور غدیر میزائل استعمال کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس کارروائی میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں امریکی فوجی تنصیبات، اسرائیل سے وابستہ ایک تجارتی جہاز اور اسرائیل کے کئی علاقے شامل تھے، جن پر مختلف میزائل نظام استعمال کیے گئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ نشانہ بننے والے مقامات میں کویت کے بوبیان جزیرے پر امریکی فوج کے توپ خانے کے ٹھکانے، بحرین کے شمال میں امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم، امریکی مارکس میزائلوں کے آپریٹرز کے اجتماع کی جگہ، متحدہ عرب امارات کے علاقے میں امریکی فوج کے سینئر کمانڈرز اور ٹرینرز کی میزبانی کرنے والا مقام اور متحدہ عرب امارات میں امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اسرائیل سے وابستہ تجارتی جہاز کو بحرین کی خلیفہ بن سلمان بندرگاہ میں ایرانی گولہ بارود سے نشانہ بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ یہ آپریشن جاری ہے اور مزید جارحانہ کارروائیوں سے متعلق رپورٹس ایرانی عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

israeli soldiers israeli soldiers
تازہ ترین7 گھنٹے ago

لبنان میں اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی مارا گیا

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان میں اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ایک...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان7 گھنٹے ago

کراچی، پیٹرول مہنگا بیچنے پر شہریوں کا پمپ پر دھاوا، توڑ پھوڑ اور تشدد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود کراچی کے ایک...

shahbaz sharif shahbaz sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف...

IranFlag IranFlag
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے جوہری پلانٹ پر امریکی و اسرائیلی حملے، روس نے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکا اور اسرائیل کے پروجیکٹائل حملے کے بعد روس...

Tarjuman-Khatim-ul-ambiya Tarjuman-Khatim-ul-ambiya
تازہ ترین7 گھنٹے ago

فضائی دفاعی نظام سے جدید اے 10 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، ترجمان خاتم الانبیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی مشترکہ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعے کو امریکی...

psl players psl players
پاکستان8 گھنٹے ago

پی ایس ایل 11، راولپنڈیز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

لاہور (صداۓ سچ نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157...

qasim sulami qasim sulami
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی بیٹی سمیت امریکا میں گرفتار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی حمیدہ سلیمانی افشار کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا۔...

f-15 f-15
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کا امریکہ کو سخت جواب، 8 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ جنگ میں ایران کی جانب سے امریکہ کو سخت جواب دینے کا سلسلہ جاری...

missiles missiles
تازہ ترین8 گھنٹے ago

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95 ویں لہر، ایران کے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر قاسم، خیبر شکن اور غدیر میزائلوں سے حملے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95ویں لہر کے...

Donald Trump Donald Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کو دیا وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹوں میں معاہدہ نہ ہوا تو اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی: ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے...

Trending