تازہ ترین
لبنان میں اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی مارا گیا
بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان میں اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
جنوبی لبنان میں "فرینڈلی فائر” (اپنی ہی فوج کی فائرنگ) کے واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
فوج کے مطابق، ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 21 سالہ سارجنٹ فرسٹ کلاس گائے لوڈر کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کمانڈو بریگیڈ کی ‘مگلان یونٹ’ سے تھا۔
یہ واقعہ رات تقریباً 3 بجے جنوبی لبنان کے گاؤں میں ایک گرفتاری کے آپریشن کے دوران پیش آیا۔
مگلان کمانڈوز نے ایک ایسے مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تھا جس پر مبینہ طور پر حزب اللہ کی مدد کرنے کا الزام تھا۔
اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، گرفتاری کے دوران ایک فوجی نے سمجھا کہ کچھ مشتبہ افراد فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اس دوران اس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گائے لوڈر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک اور فوجی شدید زخمی ہوا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے گرفتاری کا مشن مکمل کر لیا گیا اور مشتبہ شخص کو پوچھ گچھ کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے حالات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

