تازہ ترین
دنیا اتنے واضح جرم کے سامنے آخر کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟ 168 بچوں کی شہادت کے 168 دن مکمل ہونے پر ایرانی سفیر کا بیان
ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ایران کے شہر میناب میں اسکول پر امریکی حملے میں 168 طلبہ اور عملے کے افراد کے قتل پر عالمی اداروں کی 168 روزہ خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔
کاظم جلالی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس المناک واقعے کو گزرے 168 دن ہو چکے ہیں، لیکن کیلنڈر آج بھی خون آلود اعداد و شمار کی گواہی دے رہا ہے، ہر گزرتا دن ایک نئے زخم کی علامت ہے اور یہ میناب کے ان 168 معصوم بچوں کی یاد دلاتا ہے جن کے خواب ٹوماہاک میزائلوں کی تباہ کاری کے باعث خاک میں مل گئے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ 168 دن ان 168 بچوں کی خاموش مگر زندہ چیخیں ہیں، جن کی جانب عالمی اداروں اور حکومتوں نے تاریخ کے اس سیاہ دن پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ دنیا اتنے واضح جرم کے سامنے آخر کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟ میناب اسکول پر حملے نے امریکی انسانی حقوق کے دعوؤں میں بچوں کے قتل کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

