پاکستان
فیول اسکیم سے 1 کروڑ افراد مستفید ہوچکے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل طریقے سے فیول سبسڈی اسکیم سے براہ راست مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھ گئی، اسکیم کے آغاز پر مختلف سوالات تھے لیکن صوبوں نے وفاق کے ساتھ مل کر اسکیم کامیاب بنائی۔
فیول سبسڈی اسکیم میں شفاف انداز سے سبسڈی دینے پر وزرا و افسران کے اعزاز میں عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی شفاف اسکیم پر پذیرائی کی، جبکہ شزہ فاطمہ کے لیے تمغے کا اعلان بھی کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاق نے صوبوں کے ساتھ مل کر فیول سبسڈی دی، ہماری مشترکہ کاوشیں آج رنگ لا رہی ہیں، فروری میں بھی اس طرح کے ریلیف کے لیے صوبوں اور وفاق نے کردار ادا کیا تھا، فروری میں 1.3 ملین افراد اس ریلیف سے فیضیاب ہوئے، آج فیول ریلیف حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیول ریلیف سے فائدہ صرف ایک شخص کو نہیں اس کے بچوں اور فیملی کو بھی ہوتا ہے، فیول ریلیف میں کردار پر تمام وزرائے اعلیٰ کو شکریہ کے خطوط لکھے، فیول ریلیف کا یہ سلسلہ ابھی چلتا رہے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیول ریلیف حاصل کرنے والوں میں 96 فیصد موٹر سائیکل والے ہیں، ایک کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار افراد نے فیول ریلیف کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے، مجموعی طور پر فیول ریلیف کیلئے 2 کروڑ 17 لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے، ایک کروڑ 94 لاکھ ٹوکنز پر شہریوں نے رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

